عالمی یوم جنسی صحت کے موقع پرآل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (راجستھان) کی جانب سے جے پور میں قومی سمینار منعقد
جے پور، 8 ستمبر (ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (راجستھان) کی جانب سے جے پور میں عالمی یوم جنسی صحت کے موقع پر یک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ سمینار کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کی جبکہ NCISM کے بورڈ آ
عالمی یوم جنسی صحت کے موقع پرآل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (راجستھان) کی جانب سے جے پور میں قومی سمینار منعقد


جے پور، 8 ستمبر (ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (راجستھان) کی جانب سے جے پور میں عالمی یوم جنسی صحت کے موقع پر یک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ سمینار کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کی جبکہ NCISM کے بورڈ آف یونانی سدھا سویا رگپا کے صدر پروفیسر مظاہر عالم (علیگ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ انہوں نے NCISM کے بنیادی مقاصد اور آیوش ڈاکٹروں بالخصوص یونانی ڈاکٹروں کے حقوق و فرائض پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نیز رجسٹرڈ ڈاکٹروں کو میڈیکل سکنیس، میڈیکل فٹنس اور میڈیکل لیو جاری کرنے کے اختیارات سے باخبر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے ہر ریاست میں رجسٹرڈ آیوش ڈاکٹروں کو وہ سبھی اختیارات حاصل ہیں جو MBBS ڈاکٹروں کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ NCISM کی گائیڈ لائنز کے مطابق CME پروگرام رجسٹرڈ آیوش تنظیموں کے ذریعہ منعقد ہوگی اور Renewal کے لیے سی ایم ای پروگرام میں شرکت لازمی ہے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی تحریکات کا ذکر کرتے ہوئے تنظیم سے وابستہ افراد کی تعریف کی اور کہا کہ بہت ہی منظم طور پر پورے ملک میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس سرگرم عمل ہے۔

اس موقع پر مہمان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر سنیل شرما (چیئرمین گیان وہار یونیورسٹی، جے پور)، پروفیسر راجیش بھاردواج (او ایس ڈی، ڈپٹی سی ایم راجستھان)، ڈاکٹر پرویز اختر وارثی (سکریٹری، مینجمنٹ کمیٹی راجستھان یونانی میڈیکل کالج) کے علاوہ ڈاکٹر چودھری محمد منور خاں، پروفیسر شعیب احمد اعظمی، پروفیسر محمد اعظم انصاری، ڈاکٹر محمد شفیق احمد نقوی، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر نوازالحق، ڈاکٹر زہرہ جبیں، ڈاکٹر سیّد منصور علی، الحاج انیس علوی، عبداللطیف ا?رکو، اسرار احمد ا±جینی، محمد صابر ا?رکو، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم عطاءالرحمن، حکیم انور جاوید وغیرہ شریک ہوئے۔پروفیسر محمد ادریس (سابق پرنسپل، اے اینڈ یو طبیہ کالج، نئی دہلی) اور ڈاکٹر سرفراز احمد (ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ معالجات، یونیورسٹی کالج ٹونک) نے جنسی صحت پر پ±رمغز لیکچر پیش کیا۔ پروگرام کے کنوینر پروفیسر غلام قطب چشتی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر عبدالمجیب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر محمود احسن صدیقی، ڈاکٹر ذاکر حسین، پروفیسر عبدالمجیب، ڈاکٹر فیروز احمد، ڈاکٹر سراج الحق، ڈاکٹر محمد روشن، ڈاکٹر فیضان حسن، ڈاکٹر وسیع الرحمن، پروفیسر ہارون، ڈاکٹر تکمیل، ڈاکٹر محمد ہارون، ڈاکٹر ایثار نورانی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شیراز چودھری اور ڈاکٹر ہارون انصاری وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande