اسرائیل نے نیا جاسوس سیٹلائٹ فضا میں چھوڑ دیا،اسرائیلی وزیردفاع نے کہا یہ دشمنوں کو پیغام ہے
تل ابیب،03ستمبر(ہ س)۔ وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کا نیا جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیجنا اس کے دشمنوں کے لیے ایک ’پیغام‘ ہے کہ وہ مسلسل نگرانی میں ہیں۔وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایکس پر لکھا، کل ہونے والا اوفیک 19 سیٹلائٹ ک
اسرائیل نے نیا جاسوس سیٹلائٹ فضا میں چھوڑ دیا،اسرائیلی وزیردفاع نے کہا یہ دشمنوں کو پیغام ہے


تل ابیب،03ستمبر(ہ س)۔

وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کا نیا جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیجنا اس کے دشمنوں کے لیے ایک ’پیغام‘ ہے کہ وہ مسلسل نگرانی میں ہیں۔وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایکس پر لکھا، کل ہونے والا اوفیک 19 سیٹلائٹ کا لانچ عالمی سطح پر ایک اعلیٰ کارنامہ ہے۔ بہت کم ممالک کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا، ’یہ ہمارے تمام دشمنوں کے لیے بھی ایک پیغام ہے، وہ جہاں بھی ہوں کہ ہم ہر وقت اور ہر حال میں آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘منگل کی رات سیٹلائٹ کی لانچنگ اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دو ماہ بعد ہوئی جس میں اسرائیل نے 1,000 کلومیٹر (600 میل) سے زیادہ فاصلے پر ایرانی جوہری اور فوجی مقامات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں پر حملہ کیا تھا۔اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ڈینیئل گولڈ کے مطابق حملے کرنے کے لیے ایرانی علاقے کی 12,000 سے زیادہ سیٹلائٹ تصاویر جمع کی گئیں۔

وزارتِ دفاع کے ساتھ اس منصوبے پر کام کرنے والے سرکاری ملکیتی ادارے اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز کے سی ای او بوز لیوی نے کہا، یہ کارروائی اس بات پر زور دیتی ہے کہ اپنے خطے میں اعلیٰ درجے کی مشاہداتی صلاحیتوں کا ہونا فضائی اور زمینی برتری حاصل کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔اسرائیل 1988 میں اپنے پہلا اوفیک سیٹلائٹ لانچ کر کے خلائی طاقتوں کے کلب میں شامل ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande