معراج ملک کا مقدمہ لڑنے والے سنئیر وکیل کا کیس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
جموں, 18 ستمبر (ہ س)۔ رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج الدین ملک کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کیس میں بڑا موڑ آگیا ہے۔ کیس لڑنے کے لیے اعلان کردہ وکلاء پینل کے سربراہ اور جموں بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر ایڈوکیٹ نرمل کوتوال نے کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہ
معراج ملک کا مقدمہ لڑنے والے سنئیر وکیل نے کیس چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔


جموں, 18 ستمبر (ہ س)۔

رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج الدین ملک کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کیس میں بڑا موڑ آگیا ہے۔ کیس لڑنے کے لیے اعلان کردہ وکلاء پینل کے سربراہ اور جموں بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر ایڈوکیٹ نرمل کوتوال نے کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نرمل کوتوال نے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ ملک کے کچھ بیانات سے لاعلم تھے، جن کی ویڈیوز انہوں نے حال ہی میں دیکھی ہیں۔ ان بیانات کو انہوں نے انتہائی غیر حساس، غیر ذمہ دارانہ اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔کوتوال نے کہا کہ اُن کی پیشہ ورانہ اخلاقیات اور قومی سالمیت سے وابستگی نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اس کیس سے کنارہ کشی اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی وحدت اور خودمختاری کسی صورت سمجھوتے کے قابل نہیں اور ایسے بیانات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جو اسے کمزور کریں۔

اس پیش رفت کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ معراج الدین ملک کو جیل میں طویل قانونی جنگ لڑنا پڑ سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande