وزیراعظم
اندور سے مہم کا افتتاح کریں گے، دو اکتوبر تک جاری رہے گی
اورنگ آباد ، 16 ستمبر(ہ س)مہاراشٹر میں خواتین اور بچوں کی
صحت پر مبنی قومی مہم ’’سوست ناری، سسکت پریوار‘‘ کا آغاز 17 ستمبر کو کیا جائے
گا۔ ریاستی سطح کی افتتاحی تقریب ممبئی میں یشونت راؤ چوہان مرکز کے رنگاسوار آڈیٹوریم
میں منعقد ہوگی، جس میں گورنر، وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت شریک ہوں
گے۔
وزارت
صحت و خاندانی بہبود کی زیر نگرانی یہ مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی اندور سے اس کا افتتاح کریں گے اور ملک گیر سطح پر اس کی
براہ راست نشریات ہوگی۔
مہم میں
خواتین و بچوں کی جامع اسکریننگ ہوگی، جس میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، کینسر اور
تپ دق کے خطرات کی جانچ کے ساتھ ساتھ خون کی کمی کی اسکریننگ اور کونسلنگ کی جائے
گی۔ نوعمر لڑکیوں کے لیے سیکل سیل اسکریننگ کارڈز اور غذائی مشاورت کا اہتمام بھی
شامل ہوگا۔
زچہ و
بچہ کی صحت کے تحت حاملہ خواتین کو قبل از پیدائش دیکھ بھال، ہیموگلوبن ٹیسٹ اور ویکسین
فراہم کی جائیں گی جبکہ بچوں کے لیے ضروری ویکسینیشن یقینی بنایا جائے گا۔ آیوش
خدمات میں یونانی، آیورویدک، ہومیوپیتھی، سدھا اور نیچروپیتھی علاج شامل ہوں گے۔
مہم کے
دوران غذائیت سے متعلق بیداری، ماہواری کی صفائی، صحت مند طرز زندگی اور منفی رویوں
کی اصلاح پر بھی زور دیا جائے گا۔ یکم اکتوبر کو قومی خون عطیہ مہم منعقد ہوگی جس
میں ایک لاکھ یونٹ خون جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
مزید
برآں، مہم کے دوران آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کارڈز اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا
کارڈز کے رجسٹریشن میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ٹی بی کے خاتمے کے لیے نکشے
مترا رضاکاروں کی شمولیت اور غذائی امداد بھی شامل ہوگی۔
ریاست
بھر میں 279 ذیلی مراکز، 53 بنیادی مراکز، 39 شہری مراکز، 10 دیہی اسپتال، 3
اپاضلاتی اسپتال اور ایک ضلعی اسپتال میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے
خواتین و بچیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے