منی پور میں سیکورٹی فورسز نے لوٹ لئے گئے اسلحے برآمد کئے، این آر ایف ایم کارکن اور اس کے ساتھی بھی گرفتار
امپھال، 16 ستمبر (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران امپھال مشرقی ضلع سے ایک سرگرمعسکریت پسند اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ منی پور پولیس کے ترجمان
Security forces recovered looted weapons in Manipur


امپھال، 16 ستمبر (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران امپھال مشرقی ضلع سے ایک سرگرمعسکریت پسند اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ منی پور پولیس کے ترجمان نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

منی پور پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے 15 ستمبر کو ساگولمنگ پولیس اسٹیشن کے تحت کونگبا مارو پہاڑی سلسلے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران چار لوٹے گئے ہتھیار اور دیگر گولہ بارود برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ اشیا میں ایک 5.56 ایم ایم انسااس رائفل بمعہ میگزین، ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ میگزین ،میگزین سمیت دو.303 رائفلیں، ایک 12 بور سنگل بیرل بندوق، مختلف کیلیبرز کے گیارہ زندہ کارتوس اور پانچ دیگر زندہ کارتوس شامل ہیں۔

ایک دن پہلے 14 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم نیشنل ریوولیوشنری فرنٹ آف منی پور (این آر ایف ایم) کے ایک سرگرم کارکن کو گرفتار کیا تھا۔ اس کی شناخت ننگتھوجم یمبا سنگھ عرف بوائے عرف سنایمبا (44) ساکن کیئراو بترا اوانگ لیکائی، امپھال ایسٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک مشترکہ فالو اپ آپریشن میں، جبری وصولی کی سرگرمیوں میں ملوث سنایمبا کو اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس کی شناخت نونگمیکاپم نریش میتیئی (38) اور یومنام تیج کمار سنگھ عرف بوبو (48) کے طور پر کی گئی ہے، دونوں امپھال ایسٹ ضلع کے سنگجامی وانگما علاقہ لیکائی کے رہنے والے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے مختلف ہتھیار اور دیگر اشیاءبھی برآمد کیں، جن میں ایک .32 پستول بمعہ میگزین کے ساتھ تین راونڈ، چار موبائل فون اور ایک آدھار کارڈ بھی شامل ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ یہ گرفتاریاں اور بازیابیاں عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقے میں جبری وصولی سے متعلق سرگرمیوں کو روکنے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی برآمدگی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ لوٹے گئے اسلحے کے ذرائع اور گرفتار افراد کے وسیع نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande