کین ولیمسن، ڈیون کونوے اور پانچ دیگر کھلاڑی این زیڈ سی کے ساتھ کیزوئل کانٹریکٹ پر متفق
آکلینڈ، 15 ستمبر (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن اور ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے 2025-26 کے سیزن کے لیے کیزوئل پلیئنگ ایگریمنٹ(غیر رسمی معاہدہ) پر رضامندی ظاہر ک
Williamson, Conway and 5 other agree on NZC casual contracts


آکلینڈ، 15 ستمبر (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن اور ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے 2025-26 کے سیزن کے لیے کیزوئل پلیئنگ ایگریمنٹ(غیر رسمی معاہدہ) پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ معاہدہ کھلاڑیوں کو عالمی فرنچائزی کرکٹ لیگز میں حصہ لینے کی اجازت دے گا لیکن وہ نیوزی لینڈ کے اعلیٰ کارکردگی کے نظام سے منسلک رہیں گے۔ انہیں کوچنگ، طبی اور ذہنی مہارتوں کی مدد کے ساتھ ساتھ جم اور کرکٹ کی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

ان پانچ کھلاڑیوں نے اگلے سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، معاہدے کی شرائط کے مطابق، انہیں ٹورنامنٹ سے قبل مقررہ تعداد میں سیریز اور میچوں کے لیے دستیاب ہونا پڑے گا۔

ولیمسن نے آسٹریلیا کے خلاف یکم اکتوبر سے ماونٹ مونگانوئی میں شروع ہونے والی آئندہ تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے خود کو عدم دستیاب قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فن ایلن انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو جائیں گے۔ چیپل-ہیڈلی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔

این زیڈ سی کے سی ای او سکاٹ ویننک نے کہا، ”ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بہترین ٹی20 کھلاڑی تیار اور دستیاب ہوں۔ کیزوئل کانٹریکٹ کھلاڑیوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور بدلے میں این زیڈ سی انہیں ہماری مکمل اعلیٰ کارکردگی کی سہولت تک رسائی فراہم کرے گا۔‘]

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا پیغام واضح ہے — بلیک کیپس کے لیے کھیلنا ان کے لیے سب سے اہم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande