مضبوط لسٹنگ کے بعد فروخت کے دباو میں وششٹھ لگژری فیشن کے حصص کی قیمتوں میں کمی
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ہاتھ سے کڑھائی کے کام اور متعلقہ لوازمات اور ریڈی میڈ گارمنٹس بناکر برآمد کرنے والی کمپنی وششٹھ لگژری فیشن کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کے ساتھ انٹری کر کے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کوخوش کر دیا۔ حالانکہ لسٹنگ کے
Vashistha Luxury fashion shares slip after strong listing


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ہاتھ سے کڑھائی کے کام اور متعلقہ لوازمات اور ریڈی میڈ گارمنٹس بناکر برآمد کرنے والی کمپنی وششٹھ لگژری فیشن کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کے ساتھ انٹری کر کے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کوخوش کر دیا۔ حالانکہ لسٹنگ کے بعد فروخت شروع ہو جانے سے کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کی خوشی پھیکی پڑ گئی۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے حصص 111 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔آج اسے بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پراس کی لسٹنگ 6.31 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 118 روپے کی سطح پر ہوئی۔ لسٹنگ کے بعد فروخت شروع ہونے کی وجہ سے کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ صبح 10:30 بجے تک کے کاروبار کے بعد، وششٹھ لگژری فیشن کے حصص 112.15 روپے کی سطح پر کاروبار کر رہے تھے۔ اس طرح اب تک کی ٹریڈنگ کے بعد کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کا منافع 6.31 فیصد سے کم ہو کر 1.04 فیصد پر آ گیا تھا۔

وششٹھ لگژری فیشن کا 8.87 کروڑ روپے کا آئی پی او 5 سے 10 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو بھی سرمایہ کاروں کی طرف سے اوسط رسپانس ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 2.18 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس میں، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے ریزرو پورشن کو1.27 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ وہیں، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے ریزرو پورشن کو صرف 2.47 گنا سبسکرپشن ملا۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے ریزرو پورشن کو 2.16 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی قیمت کے ساتھ 7,99,200 نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کو ایمبرائیڈری مشینوں کی خریداری، پرانے قرضوں کا بوجھ ہلکا کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

کمپنی کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو پراسپیکٹس میں کیے گئے دعوے کے مطابق، اس کی مالی حالت میں اتار -چڑھاو¿ رہا ہے۔ مالی سال 2022-23 میں، کمپنی کا خالص منافع 1.05 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2023-24 میں گھٹ کر 32 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد 2024-25 میں کمپنی کا خالص منافع 1.42 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس مدت کے دوران، کمپنی کی آمدنی 26 فیصد سالانہ سے زیادہ کی کمپاونڈ سالانہ ترقی کی شرح سے بڑھ کر 10.88 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرضوں میں بھی مسلسل کمی واقع ہوئی۔ مالی سال 2022-23 کے اختتام پر، کمپنی کا قرضہ 3.44 کروڑ روپے تھا، جو مالی سال 2023-24 کے اختتام پر کم ہو کر 3.26 کروڑ روپے رہ گیا۔ اسی طرح مالی سال 2024-25 کے اختتام پر کمپنی کا قرض کم ہو کر 2.07 کروڑ روپے رہ گیا۔ اس مدت کے دوران کمپنی کے ریزرو اور سرپلس کے بارے میں بات کریں تویہ مالی سال 2022-23 کے اختتام پر 36 لاکھ روپے کی سطح پر تھا، جو مالی سال 2023-24 کے اختتام پر بڑھ کر 67 لاکھ روپے تک پہنچ گیا اور مالی سال 2024-25 کے اختتام پر بڑھ کر 3.08 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande