نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے -جلے رجحانات نظر آرہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران ملا- جلا کاروبار کرنے کے بعد بند ہوئے۔ تاہم، ڈاؤ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ تجارت کر رہا ہے ۔ یورپی مارکیٹ میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران اتار- چڑھاو کے ساتھ کاروبار ہوا۔ ایشیائی مارکیٹ بھی آج ملا- جلا کاروبار ہو ر ہا ہے۔
امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا -جلا کاروبار ہوتا رہا۔ ڈاو جونز تقریباً 275 پوائنٹسکی گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ اسی طرح، ایف اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.05 فیصد کی کمی کے ساتھ گزشتہ سیشن 6,584.29 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ دوسری جانب نیس ڈیک 0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 22,141.10 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب، ڈاؤ جونز فیوچرز اس وقت 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 45,873.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو میں کاروبار کرنے کے بعد یورپی بازار ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 9,283.29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح،ڈی اے ایکس انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 0.02 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 23,698.15 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ دوسری جانب سی اے سی انڈیکس 0.02 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 7,825.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہو رہاہے۔9 ایشیائی بازاروں میں سے 5 انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میںہیں، جب کہ 4 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔گفٹ نفٹی 0.19 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 25,164 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.29 فیصد گر کر 25,401.58 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.04 فیصد گر کر 4,342.42 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے اورسیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.01 فیصد کی علامتی کمی کے ساتھ 1,293.48 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
دوسری طرف، نکیئی انڈیکس 395.62 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 44,768.12 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 7,912.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 3,416.29 پوائنٹس کی سطح پر ، ہینگ سینگ انڈیکس 116.84 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصدکی تیزی کے ساتھ 26,505 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 3,879.29 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد