سمرقند (ازبکستان)، 15 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی گرینڈ ماسٹر آر ویشالی نے سابق عالمی چیمپئن ماریا موزیچک (یوکرین) کو شکست دے کر فیڈے گرینڈ سوئس شطرنج ٹورنامنٹ کے خواتین کے زمرے میں 10ویں اور اختتامی راونڈ کے بعد مشترکہ برتری حاصل کر لی۔
ویشالی جانتی تھی کہ جیت ہی انہیں کینڈیڈیٹس کی دوڑ میں برقرار رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ سسلین ڈیفنس کے سویشنیکوف ویری ایشن میں کھیلتے ہوئے انہیں تھوڑی دیر کے لیے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دباو میں ماریہ کی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویشالی نے 42 چالوں میں میچ جیت لیا۔
اس جیت کے ساتھ ویشالی یوکرین کی کیٹرینا لاگنو کے ساتھ 7.5 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ برتری پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کے بالکل پیچھے چین کی ژونگئی تان، یوشین سونگ اور قازقستان کی بی بیسارا اساو¿ بائیفا 7-7 پوائنٹس کے ساتھ ہیں۔ اگر ویشالی فائنل راو¿نڈ میں ڈرا بھی کرتی ہیں، تو ان کے کینڈیڈیٹسپوزیشن کے امکانات بہت مضبوط ہو جائیں گے۔
وہیں،اوپن کیٹیگری میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ ارجن ایریگیسی نے چین کے یو یانگیئی کے ساتھ ڈرا کھیلا، جبکہ نہال سرین بھی ازبکستان کے نادر بیک عبدالستاروف کو روکنے سے آگے نہ بڑھ سکے۔آر پرگیانانند کی کینڈیڈیٹس میں جگہ بنانے کی راہ اس ٹورنامنٹ سے تقریباً ختم ہو گئی ہے، کیونکہ انہیں امریکہ کے ہنس موکے نیمن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اوپن کیٹیگری میں، علی رضاافیروزجا (فرانس)، جرمنی کے میتھیاس بلوباوم اور ونسنٹ کیمر، ہالینڈ کے انیش گیری اور نیمن اب 7-7 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر برتری پرہیں۔
ہندوستانی خیمے سے، کینڈیڈیٹس میں جگہ بنانے کے سب سے مضبوط امکانات اب بھی پرگیانانندکے ہیں،کیونکہ وہ سال بھر کی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں برقرار ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد