شوہر نے کلہاڑی مار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
ہردوئی، 11 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ہردوئی ضلع کے اترولی تھانہ علاقے میں شوہر نے کلہاڑی مار کرکے بیوی کا قتل کردیا۔ واقعے میں ماں کو بچانے آئی بیٹی بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی او سنتوش سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ اترولی تھا
The husband killed his wife with an axe


ہردوئی، 11 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ہردوئی ضلع کے اترولی تھانہ علاقے میں شوہر نے کلہاڑی مار کرکے بیوی کا قتل کردیا۔ واقعے میں ماں کو بچانے آئی بیٹی بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی او سنتوش سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ اترولی تھانہ علاقہ کے سیکری گاوں میں رہنے والے رامسنیہی کا بدھ کی رات اپنی بیوی ویدنا (35) سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس سے مشتعل ہو کر شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کی گردن پر وار کر دیا۔ باپ کے ذریعہ کلہاڑی سے حملہ کرنے پر اپنی ماں کو بچانے کے لیے آئی بیٹی ریشما (13) پر بھی اس نے حملہ کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ماں بیٹی کو زخمی حالت میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھراواں لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا جبکہ متوفی کی بیٹی کو تشویشناک حالت میں لکھنو¿ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔

اس واقعہ میں پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے متوفی کے چچا زاد دیور رام نریش کی شکایت پر رپورٹ درج کر لی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande