رام گوپال ورما کا اعلان - رنگیلا کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا
بھارتی سنیما کی تاریخ میں اپنی ایک خاص پہچانبنانے والی فلم ’رنگیلا‘ نے ریلیز کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 8 ستمبر 1995 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور ریلیز ہوتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔ عامر خان، ارمیلا ما
Ram Gopal Varma film Rangeela will be re-released


بھارتی سنیما کی تاریخ میں اپنی ایک خاص پہچانبنانے والی فلم ’رنگیلا‘ نے ریلیز کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 8 ستمبر 1995 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور ریلیز ہوتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔ عامر خان، ارمیلا ماتونڈکر اور جیکی شراف جیسے ستاروں سے آراستہ یہ فلم اس دور میں باکس آفس پر بلاک بسٹر تھی اور ہندی سنیما کی کلاسک فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

رنگیلا نے نہ صرف اس وقت کے فلم سازی کے انداز کو ایک نئی جہت دی بلکہ ہندوستانی ناظرین کو ایک تازگی بخشنے والا سینما کا تجربہ بھی فراہم کیا۔ عامر خان کا بے ساختگی اور بے باک کردار، ارمیلا ماتونڈکر کی معصومیت اور گلیمرس پرفارمنس، جیکی شراف کے گہرے اور حساس کردار کے ساتھ، تینوں نے مل کر فلم کو ایک الگ بلندی دی۔

اب، پوری تین دہائیوں کے بعد، ناظرین کو دوبارہ تھیٹروں میں 'رنگیلا' کا جادو دیکھنے کا موقع ملنے والا ہے۔ ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے خود اپنے آفیشل ایکس ہینڈل کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ”رنگیلا کو 4کے ڈولبی میں ری-ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے عامر خان، جیکی شراف، ارمیلا ماتونڈکر اور اے آر رحمان کو مبارکباد۔ رنگ پھر سے واپس آ رہے ہیں۔“ اس اعلان سے سامعین میں ایک بار پھر پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔ 90 کی دہائی میں جس طرح 'رنگیلا' نے نوجوانوں کو اپنا دیوانہ بنایاتھا، اسی جنون کو اب 4کے اور ڈالبی آڈیو کوالٹی کے ساتھ بڑی اسکرین پر ایک نئے انداز میںدیکھنے کا موقع ملے گا۔

فلم کی بات اس کی موسیقی کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔اے آر رحمن کے ذریعہ دی گئی ’رنگیلا‘ کی موسیقی آج بھی اسی طرح تازہ اور یادگار ہے جتنا کہ تین دہائیاں پہلے تھی۔ اس کے گانے اس وقت چارٹ بسٹر ثابت ہوئے اور رحمن کو ہندی فلم انڈسٹری میں ایک نئی شناخت دی۔ کمائی کی بات کریں تو 'رنگیلا' نے اپنے وقت میں 33.45 کروڑ روپے کا زبردست بزنس کیا، جب کہ اس کا بجٹ صرف 8 کروڑ روپے تھا۔ اس کا شمار اس دور کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا تھا اور آج بھی بار بار دیکھا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande