خواتین کے ایشیا کپ میں چین نے ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو 4-1 سے شکست دی
ہانگزو ، 11 ستمبر (ہ س)۔ خواتین کے ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے میں جمعرات کو ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو میزبان چین کے خلاف 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے لیے واحد گول ممتاز خان (38'') نے کیا، جب کہ چین کی جانب سے زوو میئرانگ(4'', 5
China beat Indian women hockey team 4-1 in Women Asia Cup


ہانگزو ، 11 ستمبر (ہ س)۔ خواتین کے ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے میں جمعرات کو ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو میزبان چین کے خلاف 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کے لیے واحد گول ممتاز خان (38') نے کیا، جب کہ چین کی جانب سے زوو میئرانگ(4', 56')، چن یانگ (31') اور تان جنجھوانگ (47') نے اسکور کیا۔

میچ کا آغاز تیز رفتار رہا اور دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چین نے چوتھے منٹ میں برتری حاصل کر لی جب ہندوستانی ڈیفنس سے ٹکرا کر آئی گیندکو زو میئرانگ نے ریباونڈ پر گول میں تبدیل کر دیا۔ ہندوستان نے برابری کی کوشش جاری رکھی اور 10ویں منٹ میں پنالٹی کارنر بھی ملا لیکن اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔

دوسرے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے مواقع پیدا کیے لیکن گول نہ کر سکے۔ ہاف ٹائم تک اسکور 0-1 رہا۔ تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہندوستان کی غلطی چین کے لیے آسان گول کا باعث بنی جب چن یانگ (31') نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکور کو 0-2 کردیا۔ تاہم 38 ویں منٹ میں ممتاز خان نے شاندار فیلڈ گول کر کے ہندوستان کو واپسیکرنے کا موقع دیا۔ لالریمسیامی کے پاس پر، انہوں نے سرکل کے کنارے سے بیک ہینڈ شاٹ لیا جو سیدھا گول میں چلا گیا۔

چوتھے کوارٹر میں چین مکمل طور پر میچ پر حاوی رہا۔ 47ویں منٹ میں تان جنجھوانگ نے پنالٹی کارنر کو گول کر کے اسکور 1-3 کر دیا۔ اس کے بعد 56ویں منٹ میں زو میئرانگ نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کر کے چین کی جیت کو یقینی بنایا۔

اس جیت کے ساتھ ہی چین فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان اب 12 ستمبر کو اپنے اگلے سپر -4 مقابلے میں جاپان کا مقابلہ کرے گا اور جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا، جہاں اس کا مقابلہ دوبارہ چین سے ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande