نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اترکاشی کے دھرالی میں ہوئے سانحہ سے متاثرہ لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے لیے بھی خیر کی خواہش کی ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے فون پر بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ضرورت مندوں کی بروقت امداد کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وزیر اعظم نے اپنی سرکاری پوسٹ میں کہا، میں دھرالی، اترکاشی میں اس سانحے سے متاثرہ لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں تمام متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ میں نے وزیر اعلیٰ پشکر دھامی جی سے بات کی ہے اور صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ ریلیف اور ریسکیو ٹیمیں ریاستی حکومت کی نگرانی میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ لوگوں کو مدد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ کہ منگل کی دوپہر ہرشل پہاڑیوں میں بادل پھٹنے سے دھرالی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ دھرالی کے کنارے واقع کئی مکانات اور ہوٹل منہدم ہو گئے ہیں۔ باقی مکانات پہاڑیوں کے ملبے اور گاد سے بھرے ہوئے ہیں۔ پیشگی وارننگ کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے گھر خالی کر کے اونچے مقامات پر منتقل ہو گئے تھے۔ اس کے باوجود 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ گھروں اور دکانوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد