سنسناٹی اوپن: دفاعی چمپئن سنر اور سبالینکا کوارٹر فائنل میں
سنسناٹی، 14 اگست (ہ س)۔ سنسناٹی اوپن میں بدھ کو دفاعی چمپئن جنیک سنر اور ارینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ کارلوس الکاراز نے بھی اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کر کے لاسٹ-8 میں داخلہ حاصل کر ل
سنسناٹی اوپن: دفاعی چمپئن سنر اور سبالینکا کوارٹر فائنل میں


سنسناٹی، 14 اگست (ہ س)۔

سنسناٹی اوپن میں بدھ کو دفاعی چمپئن جنیک سنر اور ارینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ کارلوس الکاراز نے بھی اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کر کے لاسٹ-8 میں داخلہ حاصل کر لیا۔

سنر نے ایڈریان مینارینو کو 6-4، 7-6 (7/4) سے شکست دی، جبکہ میچ کے وسط میں تقریباً تین گھنٹے تک بارش کا وقفہ رہا۔ منارینو نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی کوشش کی لیکن سنر نے ٹائی بریکر میں لگاتار دو ایسز مار کر جیت پر مہر ثبت کر دی۔ اب ان کا مقابلہ کینیڈا کے فیلکس اوگر-الیاسائم سے ہوگا۔

خواتین کے زمرے میں ٹاپ سیڈ سبالینکا نے جیسیکا بوجاس مانیرو کو 6-1، 7-5 سے شکست دی۔ گزشتہ میچ میں ایما راڈوکانو کے خلاف تین سیٹوں کی جدوجہد کا سامنا کرنے کے بعد اس بار انہوں نے سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کی۔ اب ان کا مقابلہ سابق ومبلڈن چیمپئن ایلینا رائباکینا سے ہوگا جنہوں نے میڈیسن کیز کو 6-7 (3/7)، 6-4، 6-2 سے شکست دی۔ دوسری جانب سیکنڈ سیڈ الکاراز نے اٹلی کے لوکا نارڈی کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔ پہلے سیٹ میں تیز شروعات کے بعد الکاراز دوسرے سیٹ میں 2-4 سے پیچھے ہو گئے لیکن انہوں نے واپسی کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔ اگلے راو¿نڈ میں ان کا مقابلہ روس کے آندرے روبلیو سے ہوگا۔

دن کا سب سے بڑا اپ سیٹ فرانسیسی کوالیفائر ٹیرینس ایٹمانے نے کیا جنہوں نے چوتھی سیڈ ٹیلر فرٹز کو 3-6، 7-5، 6-3 سے شکست دی۔ جیت کے بعد وہ جذباتی ہو گئے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر خوشی کے آنسو بہائے۔ اب سیمی فائنل میں جگہ کے لیے ان کا مقابلہ ساتویں سیڈ ہولگر ر±ون سے ہوگا، جنہوں نے فرانسس ٹیافو کے ریٹائر ہونے کے بعد جیتا تھا۔

مردوں کے زمرے میں تھرڈ سیڈ الیگزینڈر زویریف نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس نے پہلے منگل سے جاری میچ میں برینڈن نکاشیما کو 6-4، 6-4 سے شکست دی اور پھر کیرن کھچانوف کے ریٹائر ہونے سے جیت حاصل کی ۔ خواتین کے زمرے میں تیسری سیڈ ایگا سویٹیک نے سورانا سرسٹیا کو 6-4، 6-3 سے ہرا کر آخری 8 میں جگہ بنائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande