گریناڈا، 6 جولائی (ہ س)۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے ہیں۔ ایلکس کیری 26 اور کپتان پیٹ کمنز 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ٹیم کی برتری 254 رنز تک پہنچ گئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 12 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دن کے آغاز میں آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا نیتھن لیون کی صورت میں لگا۔ لیون 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین اور اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچری اننگز کھیلی۔ کیمرون گرین نے 123 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ اسمتھ نے 119 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے 60 گیندوں پر 39 رن بنائے۔ بیو ویبسٹر صرف 2 رن بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اب تک دوسری اننگز میں جیڈن سیلز، شمر جوزف، جسٹن گریوز نے 2-2 اور الزاری جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 253 رنز پر سمٹ گئی۔ اس طرح آسٹریلیا کو دوسری اننگز کے آغاز پر 33 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ اب دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنانے کے بعد ٹیم کی مجموعی برتری 254 رنز ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم سیریز میں 0-1 سے آگے ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد