ایجبسٹن ٹیسٹ: شبھمن گل کی تاریخی سنچری، سراج-آکاشدیپ کی مہلک گیندبازی سے ہندوستان فتح کی طرف گامزن
برمنگھم، 6 جولائی (ہ س)۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور انگلینڈ کو پوری طرح بیک فٹ پر ڈال دیا۔ شبھمن گل نے جہاں اپنی شاندار بلے بازی سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا وہیں محمد سراج
تیز گیند باز آکاش دیپ


تیز گیندباز محمد سراج


بھارتی کپتان شبمن گل


برمنگھم، 6 جولائی (ہ س)۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور انگلینڈ کو پوری طرح بیک فٹ پر ڈال دیا۔ شبھمن گل نے جہاں اپنی شاندار بلے بازی سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا وہیں محمد سراج اور آکاش دیپ کی تیز گیندوں نے انگلش بلے بازوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز 427/6 پر ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کے سامنے 608 رنوں کا بڑا ہدف دیا۔ جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 72 رن بنائے۔

ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے دوسری اننگز میں 161 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 162 گیندوں میں 13 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی اننگز میں 269 رن بنائے تھے۔ گل ایک ہی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے ہندوستان کے دوسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے سنیل گواسکر ہندوستان کے لیے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ہندوستان نے دن کا آغاز ایک وکٹ پر 64 رنوں سے کیا۔ کرونا نائر (26 رن) ایک بار پھر اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ کے ایل راہل نے شاندار 55 رن بنائے جبکہ رشبھ پنت نے 58 گیندوں میں 65 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آخر میں رویندر جڈیجا نے 69* رنز بنا کر ٹیم کی اننگز کو مضبوط کیا۔ ہندوستان نے 427 رن پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنوں کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز خراب رہا۔ محمد سراج نے جیک کراولی (9) کو آوٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔پھر آکاشدیپ نے پہلے بین ڈکٹ (25) کو شاندار ان سوئنگ کے ساتھ بولڈ کیا۔ اس کے بعد جو روٹ (6) کو آوٹ کرکے ہندوستان کو میچ میں ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا گیا۔ تاہم، اولی پوپ (24) اور ہیری بروک (15) اسٹمپ تک کریز پر ٹکے رہے اور انگلینڈ کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ انگلینڈ ابھی بھی ہدف سے 536 رن پیچھے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande