آر ایس پورہ میں سب انسپکٹر سی بی آئی چھاپے کے دوران تھانے سے فرار
آر ایس پورہ میں سب انسپکٹر سی بی آئی چھاپے کے دوران تھانے سے فرار جموں، 5 جولائی (ہ س)۔ جموں کے آر ایس پورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر بشیر احمد ملک اُس وقت فرار ہو گیا جب مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیم نے اسے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
آر ایس پورہ میں سب انسپکٹر سی بی آئی چھاپے کے دوران تھانے سے فرار


آر ایس پورہ میں سب انسپکٹر سی بی آئی چھاپے کے دوران تھانے سے فرار

جموں، 5 جولائی (ہ س)۔ جموں کے آر ایس پورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر بشیر احمد ملک اُس وقت فرار ہو گیا جب مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیم نے اسے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرنے کے لیے پولیس تھانے پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ سب انسپکٹر پر ایک قتل کے مقدمے میں پولیس رپورٹ فراہم کرنے کے بدلے 50 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حال ہی میں سدھر گاؤں کی رہائشی ایک شادی شدہ خاتون پوجا دیوی، زوجہ کلبیر سنگھ، اپنے سسرال میں مشتبہ حالات میں جاں بحق ہوئی۔ متوفیہ کے اہل خانہ نے موت پر شبہ ظاہر کیا، جس کے بعد اُس کی 13 سالہ بیٹی نے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت بیان درج کرایا۔ فارنسک رپورٹ موصول ہونے کے بعد معاملہ قتل کے مقدمے میں تبدیل کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔

متوفی خاتون کے سسرال کے ایک رشتہ دار نے الزام عائد کیا کہ سب انسپکٹر نے ان کے برادرِ نسبتی کو حراست میں لیا تھا اور ضمانت کے لیے درکار پولیس رپورٹ جاری کرنے کے عوض 50 ہزار روپے طلب کیے۔ شکایت موصول ہونے پر سی بی آئی نے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی اور پولیس اسٹیشن میں رشوت کی رقم دینے کے بعد چھاپہ مارا گیا۔

شکایت کنندہ کے مطابق، جیسے ہی سب انسپکٹر نے رقم وصول کی اور سی بی آئی افسران تھانے میں داخل ہوئے، وہ صورتحال کو بھانپتے ہوئے پیچھے کے دروازے سے فرار ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے فرار سب انسپکٹر کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande