کٹرا میں پولیس نے تین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا
کٹرا میں پولیس نے تین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا جموں، 5 جولائی (ہ س)۔ کٹرا پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے تحت تین الگ الگ کارروائیوں میں تین مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات اور ہیروئن جیسا مہلک موا
Drug smuggler


کٹرا میں پولیس نے تین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا

جموں، 5 جولائی (ہ س)۔ کٹرا پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے تحت تین الگ الگ کارروائیوں میں تین مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات اور ہیروئن جیسا مہلک مواد برآمد کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پہلا آپریشن یوگ آشرم کٹرا کے قریب کیا گیا، جہاں پولیس گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 270 ٹراماڈول کیپسول اور 1,740 ایلپرازولم گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کی شناخت شام ولد شنکر داس، ساکنہ کوٹلی پین، تحصیل و ضلع ادھمپور کے طور پر ہوئی۔

دوسری کارروائی نومائی ناکہ پر کی گئی، جہاں معمول کی چیکنگ کے دوران دومیل سے کٹرا کی جانب آتے ہوئے ایک شخص کی تلاشی لی گئی۔ اس کے قبضے سے 7.120 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت وجے شرما ولد تیرتھ رام، ساکنہ سرو٘ں، تحصیل کٹرا ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی۔ اسے موقع پر حراست میں لیا گیا۔

تیسری کارروائی پی سی پی موڑی کے مقام پر قریب انجام دی گئی، جہاں ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران سوار کے قبضے سے 5.570 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کی شناخت بلوان سنگھ ولد بدھی سنگھ، ساکنہ مندھار زیانی تحصیل کاستی گڑھ، ضلع ڈوڈہ کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تینوں کو حراست میں کے لیا ہے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande