نوی ممبئی : صفائی اپناو مہم کے تحت صحت و صفائی کا پیغام دیا
نوی ممبئی : صفائی اپناو مہم کے تحت صحت و صفائی کا پیغام دیا نوی ممبئی ، 5 جولائی (ہ س)۔ نوی ممبئی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ’صفائی اپناو-بیماری بھاگاؤ‘ مہم کے تحت شہر بھر میں صحت اور صفائی کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کی غرض سے گون
نوی ممبئی : صفائی اپناو مہم کے تحت صحت و صفائی کا پیغام دیا


نوی ممبئی : صفائی اپناو مہم کے تحت صحت و صفائی کا پیغام دیا

نوی ممبئی ، 5 جولائی (ہ س)۔ نوی

ممبئی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ’صفائی اپناو-بیماری بھاگاؤ‘ مہم کے تحت شہر بھر

میں صحت اور صفائی کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کی غرض سے گوناگوں سرگرمیاں منعقد کی

جا رہی ہیں۔ یہ مہم کمشنر ڈاکٹر کیلاش شندے کی رہنمائی میں ترتیب دی گئی ہے، جس کے

تحت ہر روز مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مہمات چلائی گئیں۔

اسکولوں، عوامی بیت الخلاؤں اور دیگر عوامی جگہوں پر ’سوچھ ہاٹ دھونے‘ کے تحت

باقاعدہ اقدامات کیے گئے۔

اس مہم کی قیادت ایڈیشنل کمشنر سنیل

پوار کر رہے ہیں، جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اجے گاڈے، سمیتا

کالے، زون 1 اور 2 کے افسران سومناتھ پوترے اور سنجے شندے، محکمہ تعلیم کی ڈپٹی

کمشنر سنگھرتنا کھیلارے بھی اس میں شامل ہیں۔ کمشنر، افسران اور صفائی سے وابستہ

عملے کی شراکت سے اسکولوں اور عوامی مقامات پر صحت بخش عادات اختیار کرنے کی ترغیب

دی گئی۔

مہم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ

باقاعدہ اور مکمل ہاتھ دھونا نہ صرف روزمرہ بیماریوں بلکہ کووڈ جیسے مہلک امراض سے

بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ صابن اور پانی سے کم از کم 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونا، کھانے

سے پہلے اور بعد میں صفائی رکھنا، اور ( ایس یو ایم اے اینکے )یعنی سیدھے، الٹے، مٹھی، انگوٹھا،

ناخن اور کلائی کے ذریعے ہاتھ دھونے کا مکمل طریقہ عام شہریوں، اسکول کے بچوں،

صفائی عملے اور عوامی بیت الخلاؤں پر آنے والوں کو سکھایا گیا۔

مہم کے چوتھے روز ’صفائی اپناو-بماری

بھاگاؤ‘ کے پیغام کو عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی ملی اور ہاتھ دھونے کی عادت

کو صحت مند زندگی کی ضمانت کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ یہ مہم نہ صرف حفظان صحت کے

اصولوں کو فروغ دے رہی ہے بلکہ نئی ممبئی کے شہریوں کو عملی طور پر صحت مند طرز

زندگی اپنانے کی جانب راغب بھی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande