مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال، تیز بارش کا نظام فعال
بھوپال، 5 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے مزید جاری رہنے کی پیشین گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔ محکمہ کے مطابق یہاں ایک مضبوط نظام فعال ہے جس کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ریاست کے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال نظر آنے لگی ہے۔ جمعہ کو کئی اضلاع میں شروع ہوئی بارش آج ہفتہ کو بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے منڈلا، سیونی اور بالاگھاٹ میں انتہائی تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے جس کی وجہ سے سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ماہر موسمیات وید پرکاش سنگھ نے جمعہ کی شام کہا تھا کہ شمالی شیو پوری، نیواڑی/اورچھا، چھترپور/کھجوراہو، پنا/ٹی آر، دموہ، جبل پور/اے پی/بھیڑاگھاٹ اور ریوا میں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ تیز بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی علیراج پور، دھار/مانڈو، شیوپور کلاں/کونواین پی، مرینا، دتیا/ رتن گڑھ، ساگر، ٹیکم گڑھ، رائسین/ سانچی/ بھیمبیٹکا، میہر، کھنڈوا/ اومکاریشور، نرسنگھ پور، مئوگنج، کٹنی میں درمیانی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ امریا/باندھو گڑھ، منڈلا/کانہا، سنگرولی اور سیدھی میں ہلکی بارش ہوگی۔ اور شام کو گوالیار/اے پی، بھنڈ، مشرقی بھوپال، ودیشا/ادے گیری، ہردا، دیواس، راج گڑھ، جنوبی شیو پوری، شہڈول، انوپ پور/امرکنٹک، ڈنڈوری، بالاگھاٹ، سیونی، نرمداپورم/پچمڑھی، شمالی بیتول، چھندواڑہ، ستنا/چترکوٹ، اندور/اے پی، نیمچ، مندسور، رتلام، اجین، جھابوا، کھرگون/مہیشور اور بڑوانی میں ہلکی بارش ہوگی۔
ہفتہ کی صبح دیکھا گیا کہ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق یہاں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اب تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 29 اضلاع میں بارش ہوئی ہے جس میں سب سے زیادہ بارش جبل پور میں ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں ہوا کی بالائی سطح پر ایک اور گرداب سرگرم ہے۔ مانسون کی ایک ٹرف مدھیہ پردیش کے شمالی حصے سے گزر رہی ہے، جو خلیج بنگال سے راجستھان تک پھیلی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے خاص طور پر مشرقی مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے، یہ صورتحال مزید کچھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دو اہم وجوہات کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں بادلوں کی سرگرمی نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے جو کہ بارش کی اہم وجہ ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جبل پور، ڈنڈوری، چھندواڑہ، انوپ پور، امریا، شہڈول، کٹنی، میہر، ستنا، ریوا، مئوگنج، سیدھی، شیو پوری، گنا اور اشوک نگر میں بہت زیادہ بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن