خیبرپختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام آباد، 02 جولائی (ہ س)۔ پاکستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ صوبوں میں سے ایک، خیبر پختونخواہ (کے پی) میں آج ایک دھماکے میں چار سرکاری اہلکاروں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہے۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع ب
دھماکہ


اسلام آباد، 02 جولائی (ہ س)۔ پاکستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ صوبوں میں سے ایک، خیبر پختونخواہ (کے پی) میں آج ایک دھماکے میں چار سرکاری اہلکاروں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہے۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد ریلوے کے علاقے ناوگئی روڈ پر سرکاری گاڑی میں دھماکہ ہوا۔

پاکستان کے معروف اخبار ڈان کی خبر کے مطابق اس دھماکے میں 11 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی میں بم پھینکا جس میں یہ اہلکار سفر کر رہا تھا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور لوگوں کے جسم کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔

باجوڑ ضلع کے سینئر پولیس افسر وقاص رفیق نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نشانہ بننے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے 11 زخمیوں کو فوری طور پر خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رفیق نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نواگئی کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم اور پولیس کانسٹیبل راشد شامل ہیں۔

صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔ کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande