جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے تیرتھ یاتریوں کا گیارہواں قافلہ وادی کے لئے روانہ
جموں, 12 جولائی (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے مقدس امرناتھ گپھا کی درشن کے لیے تیرتھ یاتریوں کا 11 واں قافلہ ہفتہ کی صبح سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے روانہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 6,639 تیرتھ یاتری اس قافلے میں شا
Amarnath


جموں, 12 جولائی (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے مقدس امرناتھ گپھا کی درشن کے لیے تیرتھ یاتریوں کا 11 واں قافلہ ہفتہ کی صبح سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے روانہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 6,639 تیرتھ یاتری اس قافلے میں شامل تھے، جن میں 1,462 خواتین، 41 بچے اور 181 سادھو و سادھوی شامل ہیں۔ یاتریوں کو دو مختلف قافلوں میں اننت ناگ کے ننوان پہلگام اور گاندربل کے بالتل بیس کیمپس کی جانب روانہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق، پہلگام راستے پر 159 گاڑیوں میں سوار 4,302 یاتری روانہ ہوئے، جبکہ بالتل روٹ پر 116 گاڑیوں میں سوار 2,337 یاتریوں نے سفر اختیار کیا۔

رواں سال 38 روزہ سالانہ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوئی تھی، جو 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس مقدس گپھا میں قدرتی طور پر بننے والے شیو لنگ کے درشن کے لیے اب تک ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد یاتری حاضری دے چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande