آن لائن سٹے بازی میں لاکھوں روپے گنوانے والی خاتون کی حیدرآباد میں خودکشی
آن لائن سٹے بازی میں لاکھوں روپے گنوانے والی خاتون کی حیدرآباد میں خودکشیحیدرآباد، 11 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے کوکٹ پلی ھاوزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آن لائن سٹے بازی ایپس میں دھوکہ کھانے کے بعد ایک خاتون نے خودکش
آن لائن بیٹنگ میں لاکھوں روپے گنوانے والی خاتون کی حیدرآباد میں خودکشی


آن لائن سٹے بازی میں لاکھوں روپے گنوانے والی خاتون کی حیدرآباد میں خودکشیحیدرآباد، 11 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے کوکٹ پلی ھاوزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آن لائن سٹے بازی ایپس میں دھوکہ کھانے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس انسپکٹر راج شیکھر ریڈی نے بتایا کہ مغربی گوداوری ضلع کے پالاکول سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ گنگا انوشا کی شادی پانچ سال قبل اس کے رشتہ دار وینکٹ بابو سے ہوئی تھی، جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ دونوں کو چار سالہ بیٹا بھی ہے۔ انوشا بھی ورک فرام ہوم والی نوکری کر رہی تھی۔ اس دوران وہ آن لائن بیٹنگ ایپس کی عادی بن گئی اور لاکھوں روپے ہار گئی۔ نقصانات کی تلافی کے لیے اُس نے رشتہ داروں اور جاننے والوں سے بھاری قرض لیا۔ قرض کا بوجھ بڑھنے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر اس نے ایک سوسائیڈ نوٹ لکھ کراپنے گھر میں پنکھے سے پھانسی لے لی۔ جب شوہر گھر پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایاتو ان کا چار سالہ بیٹا دروازہ کھول کر کھڑا تھا۔ شوہر نے اندر آکر دیکھا تو انوشا پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ انوشا نے خودکشی سے قبل اپنے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا کہ بیٹنگ میں لاکھوں روپے ہارنے کے بعد وہ بدنامی کے خوف سے یہ قدم اٹھارہی ہے اور اس کے اہل خانہ اسے معاف کر دیں۔ انوشا کے والد جوگیا نے اپنی شکایت میں کسی پر الزام نہیں لگایا۔پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ آن لائن بیٹنگ ایپس سے دور رہیں، مشتبہ لنکس اور میسجز نہ کھولیں اور آن لائن دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande