محکمہ انکم ٹیکس نے آئی ٹی آر-2 اورآئی ٹی آر-3 فارموں کے لیے ایکسل یوٹیلیٹی جاری کی
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کوآئی ٹی آر-2 اورآئی ٹی آر-3 فارموں کے لیے ایکسل یوٹیلیٹیز جاری کیا۔ اس کا استعمال قابل ٹیکس کیپٹل گین، کرپٹو انکم اور دیگر انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ انکم ٹیک
محکمہ انکم ٹیکس نے آئی ٹی آر-2 اورآئی ٹی آر-3 فارموں کے لیے ایکسل یوٹیلیٹی جاری کی


نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کوآئی ٹی آر-2 اورآئی ٹی آر-3 فارموں کے لیے ایکسل یوٹیلیٹیز جاری کیا۔ اس کا استعمال قابل ٹیکس کیپٹل گین، کرپٹو انکم اور دیگر انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے پہلے صرف آئی ٹی آر-1 اورآئی ٹی آر-4 فارم (آن لائن اور ایکسل یوٹیلیٹی دونوں) جاری کیے تھے۔محکمہ انکم ٹیکس نے آج ایک بیان میں کہا کہ موجودہ مالی سال 2025-26 کے لیے آئی ٹی آر-2 اورآئی ٹی آر-3 فارموں کی ایکسل یوٹیلیٹیز کو اب لائیو کر دیا گیا ہے۔ اب 11 جولائی سے، آئی ٹی آر-2 ان افراد یاایچ یو ایف کی جانب سے دائر کیا جا سکتا ہے جو آئی ٹی آر-1 (سہج) فائل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ ٹیکس دہندگان ای فائلنگ آئی ٹی آر پورٹل کے ڈاو¿ن لوڈ سیکشن میں آئی ٹی آر-2 اورآئی ٹی آر-3 یوٹیلیٹی ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اسے ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے بعد، آپ کو ونڈوز زپ فائل ملے گی، جس سے ایکسل فائل حاصل کی جاسکتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے یہ فارم https://incometax.gov.in/iec/foportal/downloads/income-tax-returns پر دستیاب ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 27 مئی کو مالی سال 2024-25 (تشخیص سال 2025-26) کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 جولائی سے 15 ستمبر تک توسیع کردی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande