25 Aug 2025, 0:46 HRS IST

عید قرباں : ممبئی کے دیونار مذبح خانہ میں مختلف ریاستوں سے بڑے پیمانے پر جانوروں کی آمد
عید قرباں : ممبئی کے دیونار مذبح خانہ میں مختلف ریاستوں سے بڑے پیمانے پر جانوروں کی آمد ۔ بی ایم سی کے انتظامات مکمل، غیر مجاز ذبیحہ پر کارروائی کا انتباہ ممبئی، 4 جون (ہ س)عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی دیونار مذبح خانہ میں 1.5 لا
bmc devnar arrangements ahead of bakrid 2025


عید قرباں : ممبئی کے دیونار مذبح خانہ میں مختلف ریاستوں سے بڑے پیمانے پر جانوروں کی آمد

۔ بی ایم سی کے انتظامات مکمل، غیر مجاز

ذبیحہ پر کارروائی کا انتباہ

ممبئی، 4 جون (ہ س)عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی دیونار مذبح

خانہ میں 1.5 لاکھ سے زائد بکرے اور 8000 بھینسیں پہنچ چکی ہیں، جبکہ مزید 30,000

تک جانوروں کی آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر بی ایم سی نے وسیع انتظامات کیے ہیں تاکہ

جانوروں کے تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔ تین شفٹوں میں 300 صفائی

ملازمین اور 200 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

7 جون کو منائی جانے والی عیدالاضحیٰ کے موقع

پر شہر بھر میں 109 مقامات پر قربانی کی اجازت دی گئی ہے، تاہم بھینسوں کا ذبیحہ

صرف دیونار مذبح خانے کے اندر کیا جا سکتا ہے۔ مذہبی روایات کے مطابق، قربانی 7 سے

9 جون کے درمیان کی جائے گی۔

راجستھان، گجرات اور اترپردیش سمیت

مختلف ریاستوں سے ہزاروں تاجر ہر سال کی طرح امسال بھی جانور لے کر دیونار پہنچے ہیں۔

1.6 لاکھ جانوروں کے پہنچنے کی امید کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر روزانہ 1.5 لاکھ

زائرین مذبح خانے میں متوقع ہیں۔

دیونار مذبح خانے کے جنرل مینیجر کلیم پاشا

پٹھان نے بتایا کہ تاجر آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے کیو آر کوڈ حاصل کر رہے ہیں، جس کے ذریعے جانوروں کی

آمد و رفت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس نظام کے تحت اب تک 1.5 لاکھ بکریاں اور

8000 بھینسیں رجسٹر ہو چکی ہیں۔

77,580 مربع میٹر رقبے پر مشتمل اس احاطے میں

جانوروں کے لیے شیڈز، پناہ گاہیں، دو ہیلتھ سینٹرز، تین ایمبولینسیں اور دو ویٹرنری

فرسٹ ایڈ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ صفائی کے عمل میں پک اپ وین، جے سی بی اور ڈمپرز

بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ 7 میٹل ڈیٹیکٹرز بھی

نصب کیے گئے ہیں۔

بی ایم سی نے خبردار کیا ہے کہ مذبح

خانے کے باہر غیر قانونی ذبیحہ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مشرقی،

مغربی مضافات اور آئی لینڈ سٹی میں نگرانی کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande