شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں دباو، سینسیکس اور نفٹی کی حرکت میں اتار۔چڑھاو
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں دباو، سینسیکس اور نفٹی کی حرکت میں اتار۔چڑھاو نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مسلسل اتار۔چڑھاو دیکھا جا رہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا تھا۔ بازار کھلتے ہ
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں دباو، سینسیکس اور نفٹی کی حرکت میں اتار۔چڑھاو

نئی دہلی، 27 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مسلسل اتار۔چڑھاو دیکھا جا رہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا تھا۔ بازار کھلتے ہی شیئر مارکیٹ نے خریداری کا سہارا لے کر زبردست چھلانگ لگائی لیکن تھوڑی دیر بعد منافع وصولی کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گر گئے۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.03 فیصد اور نفٹی 0.02 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ٹاٹا اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور بھارت الیکٹرانکس کے شیئر 1.63 فیصد سے لیکر 0.98 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف بجاج فنسرو، ایس بی آئی لائف انشورنس، بجاج فائنانس، ایچ ڈی ایف سی بینک اور سیپلا کے شیئر 1.81 فیصد سے لیکر 0.82 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,370 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,805 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں جبکہ 565 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 17 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 13 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 28 شیئر سبز نشان میں اور 22 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 18.58 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 83,774.45 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس پہلے ہی منٹوں میں چھلانگ لگا کر 83,985.09 پوائنٹس تک پہنچ گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں منافع وصولی ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں کمی آئی۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 22.10 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 83,733.77 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 27.65 پوائنٹس کی چھلانگ لگاکر 25,576.65 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس خریداری کے سہارے چھلانگ لگا کر 25,622.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن اس کے فوراً بعد منافع وصولی کے باعث انڈیکس میں گراوٹ آگئی۔ فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے میں سرخ نشان میں پہنچگیا۔ حالانکہ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا دباو بڑھانے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود اس انڈیکس کی حرکت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد نفٹی 5.55 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 25,543.45 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande