خلائی مشن ایکسیوم-4 کی لانچنگ ملتوی، بھارتی خلاباز شوبھانشو شکلا کی پرواز اب نئی تاریخ پر
نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ مشن ایکسیوم -4 (ایکسیوم-4) کی مجوزہ لانچ کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس
خلا


نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ مشن ایکسیوم -4 (ایکسیوم-4) کی مجوزہ لانچ کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا تھا، جس میں ہندوستان کے شوبھانشو شکلا سمیت چار خلاباز سوار تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ناسا نے 22 جون کو طے شدہ لانچنگ کی ممکنہ تاریخ سے اسٹینڈ ڈائون ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ مشن ایک نئی تاریخ پر لانچ کیا جائے گا، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ایکسیوم-4 مشن کو خلا میں بھیجنے کی ذمہ داری نجی امریکی کمپنی ایکسیوم-اسپیس کے پاس ہے، جو ناسا کے ساتھ مل کر تجارتی خلائی سفر کرتی ہے۔ اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھارت کے نوجوان سائنسدان شوبھانشو شکلا بھی خلائی سفر کرنے والے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں کافی جوش و خروش ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ انہیں جو اطلاع ملی ہے اس کے مطابق مشن کو نئی ممکنہ تاریخ پر شروع کیا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تاخیر کے پیچھے کوئی تکنیکی یا سیکیورٹی وجہ ہوسکتی ہے، جس کی تصدیق ناسا کی جانب سے سرکاری طور پر کی جائے گی۔

ایکسیوم-4 مشن کے تحت، خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کئی سائنسی تجربات اور تحقیقی کام کریں گے۔ یہ مشن ہندوستان کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ نجی خلائی پروازوں میں ہندوستانیوں کی شرکت کو ظاہر کرتا ہے اور آنے والے وقت میں ملک کے خلائی عزائم کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ملک بھر کے سائنسدان اور خلائی شائقین شوبھانشو شکلا کی اس پرواز کو لے کر پرجوش ہیں اور اب سب کی نظریں لانچ کی نئی تاریخ پر لگی ہوئی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande