اننت ناگ، 15 جون (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں قومی شاہراہ کے ساتھ فروٹ منڈی جبلی پورہ کے قریب پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا، ایک تاویرا گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK14B-9328 تھا، ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بجبہاڑہ منتقل کیا گیا اور بعد میں انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ ریفر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab