بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا شیئر مارکیٹ، نفٹی میں 6 دن سے جاری تیزی پر لگا بریک
- مارکیٹ کی کمزوری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 6.15 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ کمزور عالمی رجحانات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت اور مغربی ایشیا میں تناو کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار آج بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ اس گراوٹ کے سات
Stock market closed a big fall, Niftys 6 day rise halted


- مارکیٹ کی کمزوری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 6.15 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ کمزور عالمی رجحانات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت اور مغربی ایشیا میں تناو کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار آج بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ اس گراوٹ کے ساتھ ہی نفٹی میں مسلسل 6 کاروباری دنوں سے جاری تیزی کے سلسلے پر بریک لگ گیا۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی اضافے کے ساتھ ہوئی ۔ بازار کھلنے کے بعد، خریداری کی حمایت کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی مضبوطی مزید بڑھی، لیکن یہ اضافہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباو¿ قائم ہو گیا جس کی وجہ سے حصص بازار مسلسل گرتا چلا گیا۔ خاص طور پر دوپہر 1:30 بجے کے بعد احمد آباد طیارہ حادثے کی خبر سامنے آتے ہی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.99 فیصد اور نفٹی 1.01 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوئے ۔

آج دن کے کاروبار کے بعد حصص بازار کے تمام سیکٹرل انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ آٹوموبائل، کنزیومر ڈیوریبلز، دھات، ایف ایم سی جی، آئی ٹی، تیل اور گیس، پاور اور رئیلٹی انڈیکس میں 1 سے 2 فیصد کی کمی درج کی گئی۔ اس کے علاوہ بینکنگ، کیپٹل گڈز،عوامی شعبے کے ادارے، ہیلتھ کیئر اور ٹیک انڈیکس بھی کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں آج مسلسل فروخت کا دباو¿ رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 1.52 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 1.38 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کمزوری کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 449.42 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ کاروباری دن یعنی بدھ کو ان کا بازار سرمایہ 455.57 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سے سرمایہ کاروں کو آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 6.15 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج دن بھر کے کاروبار کے دوران بی ایس ای میں 4,151 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,283 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے، 2,726 شیئروں میں گراوٹ کا رخ رہا جبکہ 142 کے حصص بغیر کسی اتار -چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,605 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 660حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 1945حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 3 شیئرز اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 27 شیئرز گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 7 حصص سبز نشان میں اور 43 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 56.53 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 82,571.67 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ٹریڈنگ کے آغاز میں خریداری کے باعث انڈیکس پہلے 20 منٹ میں 145.90 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 82,661.04 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے فروخت کا دباو¿ بنا دیا، جس کی وجہ سے سینسیکس کی حرکت میں گراوٹ آگئی۔ اس کے بعد جیسے ہی دوپہر ڈیڑھ بجے احمد آباد طیارہ حادثے کی خبر آئی، بازار میں گھبراہٹ کا ماحول قائم ہو گیا۔اس کی وجہ سے فروخت کا دباو¿ بہت بڑھ گیا۔ مسلسل فروخت کے باعث انڈیکس بالائی سطح سے 1,100 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا اور 991.98 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 81,523.16 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تاہم آخری لمحات میں ہوئی خریداری کی وجہ سے سینسیکس نے نچلی سطح سے 150 پوائنٹس سے زیادہ کی بحالی کی اور 823.16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 81,691.98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 23.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,164.45 پوائنٹس پر تجارت کی شروعات کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس کچھ ہی دیر میں 54.80 پوائنٹس کے اضافے سے 25,196.20 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو¿ قائم ہو گیا، جس کی وجہ سے نفٹی کی حرکت میں کمی آئی۔ مسلسل فروخت کے باعث یہ انڈیکس بالائی سطح سے 360 پوائنٹس کی کمی کے بعد 315.50 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,825.90 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم آخری لمحات میں انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کی وجہ سے خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس نچلی سطح سے 60 سے زائد پوائنٹس بحال ہو کر 253.20 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,888.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں، اپولو ہاسپٹلز 1 فیصد، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز 0.86 فیصد، بجاج فنسرو 0.79 فیصد، ایشین پینٹس 0.48 فیصد اور ٹیک مہندرا 0.42 فیصد آج دن کی ٹریڈنگ کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف ٹاٹا موٹرز 2.86 فیصد، شریرام فائنانس 2.62 فیصد، ٹرینٹ لمیٹڈ 2.58 فیصد، ٹائٹن کمپنی 2.51 فیصد اور کول انڈیا 2.34 فیصد آج کے ٹاپ 5 لوزرز کی فہرست میں شامل رہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande