سنگھ پرمکھ موہن بھاگوت آج دو روزہ دورے پر بہار آ رہے ہیں پٹنہ، 10 جون (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت آج یعنی منگل کے روز بہار کے دو روزہ دورے پر پٹنہ پہنچ رہے ہیں۔ سنگھ پرمکھ پٹنہ کے مرچا مرچی روڈ واقع کیشو سرسوتی ودیا مندر میں جاری کاریہ کرتا پرشکشن ورگ (پہلے سال، خصوصی) کا معائنہ کریں گے اور سنگھ کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ یہ تربیتی کلاس 24 مئی سے جاری ہے اور 13 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔سنگھ پرمکھ 11 جون کی شام کو اپنی منزل کے لیے روانہ ہوں گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ دو دن تک تربیتی کیمپ کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور سنگھ کے مستقبل میں توسیع کے لیے رہنمائی کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ انتخابی سال میں موہن بھاگوت کا بہار کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے مارچ میں وہ بہار کے پانچ روزہ دورے پر تھے، جس میں انہوں نے تین دن مظفر پور اور باقی وقت دوسرے علاقوں میں قیام کیا تھا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan