ماسکو،یکم جون( ہ س)۔روس کے مغربی علاقے میں ریلوے کے پل کی تباہی سے ریل گاڑی ٹریک سے گر گئی۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریل گاڑی کو یہ حادثہ مغربی روس کے علاقے میں ہفتےکی رات دیر گئے پیش آیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق ریلوے کے اس پل کی تباہی کی وجہ غیر متعلقہ مداخلت بنی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پل روس کے بریانسک نامی علاقے قائم تھا۔ یہ علاقہ یوکرینی سرحد سے متصل ہے۔حکام کے مطابق اس پل کو بعض لوگ غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹیشن کے لیے بھی استعمال کر رہے تھے۔ ماسکو کے ریلوے حکام کی طرف سے یہ بات جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔ تاہم اس کی کوئی تفصیل نہیں جاری کی گئی ہے۔علاقے میں حکومتی ذمہ دار الگزینڈر بوگوماذ کا کہنا ہے کہ حکومتی مشینری اور ایمرجنسی سروسز کے شعبے ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے کام کو دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق سات ہلاک شدگان کے علاوہ دو بچے بھی تیس زخمی افراد میں شامل ہیں۔الیگزینڈر بوگوماذ کے مطابق ریسکیو آپریشنز کے لیے جن اشیا کی ضرورت ہے وہ سب فراہم کی جارہی ہیں۔روسی حکام نے اس واقعے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری کی ہیں نہ اس سلسلے میں کسی کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ البتہ ماضی میں کچھ حادثات میں بھی حکام یوکرین کو نشانہ بناتے رہے ہیں کہ وہ تخریبی کارروائیوں سے روسی ریلوے کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہا ہے۔دسمبر 2023 میں یوکرینی حکام نے خود اس امر کا اظہار کیا تھا کہ اس کے انٹیلی جنس اداروں نے کامیابی سے ریل روڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری طور پر یوکرین نے اس ریل واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan