اگلے ہفتے صرف ایک نیا آئی پی او لانچ کیا جائے گا، 10 کمپنیوں کے شیئرز کی ہوگی لسٹنگ
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ پیر 2جون سے شروع ہونے والے نئے تجارتی ہفتے کے دوران پرائمری مارکیٹ میں بہت کم سرگرمی کا امکان ہے۔ اس ہفتے صرف ایک نیاآئی پی او لانچ ہونے جا رہا ہے۔ یہ آئی پی او بھی ایس ایم ای طبقہ سے ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے کھلنے والے آئی
اگلے ہفتے صرف ایک نیا آئی پی او لانچ کیا جائے گا، 10 کمپنیوں کے شیئرز کی ہوگی لسٹنگ


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ پیر 2جون سے شروع ہونے والے نئے تجارتی ہفتے کے دوران پرائمری مارکیٹ میں بہت کم سرگرمی کا امکان ہے۔ اس ہفتے صرف ایک نیاآئی پی او لانچ ہونے جا رہا ہے۔ یہ آئی پی او بھی ایس ایم ای طبقہ سے ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے کھلنے والے آئی پی او میں بھی منگل تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ اس ہفتے ہونے والی لسٹنگ کے حوالے سے بات کی جائے تو 10 کمپنیاں لسٹنگ کے ذریعے شیئرزمارکیٹ میں اپنا کاروبار شروع کریں گی۔ ان میں سے چار کمپنیاں مین بورڈ سیگمنٹ سے ہیں، جبکہ چھ کمپنیاں ایس ایم ای سیگمنٹ سے ہیں۔اس ہفتے نئے آئی پی او کی شکل میں چار جون کو گنگا باتھ فٹنگز کا 32.65 کروڑ روپے کا پبلک ایشو اس ہفتے ایک نئے آئی پی او کے طور پر 4 جون کو سبسکرپشن کے لیے کھلے گا۔ بولی 6 جون تک کی جا سکتی ہے۔ آئی پی او کے تحت بولی کے لیے پرائس بینڈ 46 روپے سے 49 روپے فی شیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ کا سائز 3000 شیئرز ہے۔ آئی پی او کے تحت 66.63 لاکھ نئے شیئرزجاری کیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز کی الاٹمنٹ 9 جون کو ہوگی۔ اس کے بعد 11 جون کو کمپنی کے شیئرزاین ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہوں گے۔اس کے علاوہ 3بی فلمز کے 33.75 کروڑ روپے کے آئی پی او میں منگل 3 جون تک بولی لگائی جا سکتی ہے، جو 30 مئی کو سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس آئی پی او کو اب تک 0.86 گنا سبسکرپشن ملا ہے۔ اس آئی پی او میںشیئرز کی قیمت 50 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ لاٹ کا سائز 3000 شیئرز ہے۔ شیئرز کی الاٹمنٹ 4 جون کو کی جائے گی، جبکہ فہرست بندی 6 جون کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر ہوگی۔اگلے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 10 کمپنیاں لسٹنگ کے ذریعے شیئرز مارکیٹ میں کاروبار شروع کریں گی۔ ہفتے کے پہلے دن، یعنی 2 جون کو، لیلا ہوٹلز اور اے جی ووپک ٹرمینلز کے شیئرزبی ایس ای اور این ایس ای پر درج ہوں گے۔ پروسٹرم انفو سسٹم کے شیئرز ہفتے کے دوسرے دن یعنی منگل 3 جون کو بی ایس ای اوراین ایس ای پر درج ہوں گے۔ نکیتا پیپرز اور بلیو واٹر لاجسٹکس کے شیئرز اسی دن سے این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہوں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande