ہفتہ وار بنیادوں پر سونا 770 روپے فی 10 گرام سستا ہوا۔
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آج ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونا 97,320 روپے سے 97,470 روپے فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 89,210 روپے سے 89,360 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج بھی دہلی صرافہ مارکیٹ میں 99,900 روپے فی کلو کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر، پیر سے ہفتہ تک ٹریڈنگ کے بعد، ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 770 روپے فی 10 گرام تک کم ہوگئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 کیرٹ سونا بھی 700 روپے فی 10 گرام سستا ہوا ہے۔ سونے کے برعکس، سوموار سے ہفتہ تک ٹریڈنگ کے دوران معمولی اتار چڑھاو¿ کے باوجود ہفتہ وار بنیادوں پر چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے کاروبار کے بعد، آج بھی چاندی پچھلے ہفتے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے یعنی 99,900 روپے فی کلو۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 97,470 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 89,360 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 97,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,210 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 97,370 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 89,260 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 97,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,210 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتہ میں بھی 24 کیرٹ سونا 97,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,210 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 97,470 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,360 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 97,370 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 89,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 97,470 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,360 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ