اے ایم یو اسکالرنے گلف انٹرنیشنل فورم کے سمپوزیم میں آن لائن طریقہ سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا
علی گڑھ, 7 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کے ڈاکٹر امتیاز احمد نے گلف انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام ”مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل: خلیجی ریاستوں اور عالمی طاقتوں کا کردار“ کے عنوان پر جار
اے ایم یو اسکالرنے گلف انٹرنیشنل فورم کے سمپوزیم میں آن لائن طریقہ سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا


علی گڑھ, 7 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کے ڈاکٹر امتیاز احمد نے گلف انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام ”مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل: خلیجی ریاستوں اور عالمی طاقتوں کا کردار“ کے عنوان پر جارج ٹاؤن یونیورسٹی، واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ ایک سمپوزیم میں آن لائن طریقہ سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ ان کے مقالے کا عنوان تھا: یمن کا بحران، بحیرہ احمر کی سلامتی، اور بیرونی طاقتوں کا کردار: امکانات کی تلاش۔

مقالے میں بحیرہ احمر کے خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورت حال، بالخصوص یمن میں جاری تنازعہ، آبنائے باب المندب کی اہمیت اور امریکہ، چین، ایران اور خلیجی ریاستوں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande