جئے ہند! جئے انڈیا، آپریشن سندور پر ممتا بنرجی کا مختصر ردعمل، ادھیر نے بھی فوج کی تعریف کی
کولکاتہ، 07 مئی (ہ س)۔ بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے ’آپریشن سندور‘ اور پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ملک بھر میں سیاسی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس مہم پر اپنا ردعمل دیا
Mama


کولکاتہ، 07 مئی (ہ س)۔

بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے ’آپریشن سندور‘ اور پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ملک بھر میں سیاسی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس مہم پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک مختصر پیغام دیا اور لکھا -’جئے ہند! جئے انڈیا‘! اس ایک لائن کے پیغام میں انہوں نے نہ صرف ہندوستانی فوج کے جرا¿ت مندانہ قدم کی تعریف کی بلکہ مرکزی حکومت کے اس فیصلہ کن قدم کی بالواسطہ حمایت بھی کی۔

ممتا بنرجی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی حکومت نے بھی ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ ملک کے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان نے کل رات ایک پہلے سے منصوبہ بند اور عین مطابق فوجی آپریشن کیا، جس میں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔جموں و کشمیر کے پہلگام میں پیر کی رات ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں 26 معصوم سیاح مارے گئے۔ اس واقعے کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ نے’آپریشن سندور‘ کیا۔ مغربی بنگال کی حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے بھی اس مہم کی تعریف کی۔ پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کامیاب فوجی کارروائی ہے۔ جئے ہند!

دوسری جانب کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بھی ’آپریشن سندور‘ کو لے کر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستان کی مسلح افواج پر فخر ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا کہ لشکر اور جیش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کرکے ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے۔دراصل ’آپریشن سندور‘ کے ذریعے بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی مضبوط پالیسی کا اعادہ کیا ہے اور اس پر ممتا بنرجی جیسے علاقائی لیڈروں کی حمایت ایک وسیع قومی اتحاد کی نشاندہی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande