رائے پور، 7 مئی (ہ س)۔
نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت اور فیصلہ کن قیادت نے 'آپریشن سندور' کے ذریعے آج پورے ملک کو فخر کا موقع دیا ہے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں نے جس طرح دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملایا ہے وہ ہماری فوجی طاقت اور قومی عزم کی علامت ہے۔ اس کارروائی میں پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور 9 دہشت گرد مارے گئے۔
بدھ کے روز میڈیا کو جاری اپنے بیان میں وجے شرما نے کہا کہ یہ کارروائی صرف جوابی حملہ نہیں ہے بلکہ یہ ان ماو¿ں اور بہنوں کے آنسوو¿ں کا بدلہ ہے جن کا سندور پہلگام جیسے وحشیانہ واقعات میں پونچھ دیا گیا تھا۔ جب ان کے شوہر، بیٹے، بھائی بے گناہ لوگوں کے سامنے گولیاں مار کر شہید ہوئے تو قوم کی روح کانپ اٹھی۔ ’آپریشن سندور‘ اس درد کا جواب ہے، اس اذیت کا بدلہ ہے۔
ڈپٹی چیف منسٹر شرما نے کہا کہ اس مہم کو 'سندور' کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ ان بہنوں کی عزت اور ان کے حقوق کی بازیابی کی علامت ہے۔ ہماری فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت اب خاموش نہیں رہے گا۔ اگر کسی بھی ملک یا تنظیم نے ہمارے شہریوں کے خلاف تشدد کی کوشش کی تو اس کے نتائج بہت مہلک ہوں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع اور بہادر سپاہیوں کو اس دلیرانہ فیصلے اور اقدام کے لیے سلام کرتا ہوں۔ یہ پوری قوم متحد ہوکر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنی ماو¿ں بہنوں کی عزت کے تحفظ کے اس عزم میں پوری طرح متحد ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ