مدھیہ پردیش کے اجین میں مہاکالیشور مندر کے احاطے میں آگ لگنے سے خوف و ہراس، آگ پر قابو پالیا گیا
-آلودگی کنٹرول بورڈ کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اجین، 05 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اجین کے مہاکالیشور مندر کے احاطے میں پیر کو آگ لگنے سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مندر کے احاطے میں سہولت سنٹر کے اوپر رکھے جنریٹر
مدھیہ پردیش کے اجین میں مہاکالیشور مندر کے احاطے میں آگ لگنے سے خوف و ہراس، آگ پر قابو پالیا گیا


-آلودگی کنٹرول بورڈ کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اجین، 05 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے اجین کے مہاکالیشور مندر کے احاطے میں پیر کو آگ لگنے سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مندر کے احاطے میں سہولت سنٹر کے اوپر رکھے جنریٹر میں آگ لگ گئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ لیکن کہا جا رہا ہے کہ عقیدت مندوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بروقت موقع پر پہنچ گئیں۔ وہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اس سلسلے میں مندر کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر مول چند جونوال نے بتایا کہ آلودگی کنٹرول بورڈ کی بیٹریاں مہاکالیشور مندر کے احاطے میں شنکھ دوار کے اوپر رکھی گئی ہیں، جس میں گرمی کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande