لندن،04مئی (ہ س)۔برطانوی پولیس نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں چار ایرانی شامل ہیں۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق، یہ گرفتاریاں ہفتے کے روز لندن، سوینڈن اور مانچسٹر کے علاقوں میں کی گئیں۔ تحقیقات کا مرکز ایک ’مخصوص مقام کو نشانہ بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی‘ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر ’دہشت گردی کی تیاری‘ کا شبہ ہے۔ یہ تمام افراد اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ایک گرفتار شخص کی شہریت اور عمر کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔لندن پولیس کی انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ، ڈومینک مورفی نے بتایا کہ’یہ ایک تیزی سے آگے بڑھنے والی تفتیش ہے، اور ہم متاثرہ مقام پر موجود افراد کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ انھیں تازہ ترین معلومات فراہم کی جا سکیں۔مورفی نے مزید کہا کہ ’تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، اور ہم مختلف پہلووں سے چھان بین کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ محرک کا پتا چلایا جا سکے، نیز یہ جانچ بھی کی جا رہی ہے کہ آیا اس معاملے سے عوام کو کسی اضافی خطرے کا سامنا ہے یا نہیں‘۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan