نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔عوامی شعبے کی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ کمپنی نے ”24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ لائف انشورنس پالیسیاں فروخت کرنے“ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ (جی ڈبلیو آر) کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انشورنس کمپنی کے ایجنٹوں نے 20 جنوری 2025 کو ہندوستان میں ریکارڈ 5,88,107 لائف انشورنس پالیسیاں فروخت کیں۔
لائف انشورنس کمپنی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ لائف انشورنس پالیسیاں فروخت کرنے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا خطاب جیت لیا ہے۔ایل آئی سی ایجنٹس نے 20 جنوری 2025 کو ہندوستان بھر میں ریکارڈ 5,88,107 لائف انشورنس پالیسیاں فروخت کیں۔
لائف انشورنس کمپنی نے کہا کہ 20 جنوری 2025 تک، ایل آئی سی کے کل 4,52,839 ایجنٹوں نے پورے ہندوستان میں 5,88,107 لائف انشورنس پالیسیاں کامیابی کے ساتھ مکمل کیں اور جاری کیں۔ اس قابل ذکر کاوش نے 24 گھنٹے کے عرصے میں لائف انشورنس انڈسٹری میں ایجنٹ کی پیداواری صلاحیت کے لیے ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے۔ لائف انشورنس پالیسیوں کی یہ ریکارڈ فروخت ہر ایجنٹ سے ”میڈ ملین ڈے“ یعنی 20 جنوری 2025 کو کم از کم ایک پالیسی مکمل کرنے کی اپیل کا حصہ تھی۔ کمپنی کی یہ کامیابی 24 گھنٹے کی مدت میں لائف انشورنس انڈسٹری میں ایجنٹ کی پیداواری صلاحیت کے لیے ایک نیا عالمی معیار ہے۔
ایل آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سدھارتھ موہنتی نے کہا کہ یہ کامیابی کارپوریشن کے اپنے صارفین اور ان کے خاندانوں کو اہم مالی تحفظ فراہم کرنے کے اپنے مشن کے ساتھ گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد