نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی بلے باز کرون نائر کی تقریباً آٹھ برس بعد ایک بار پھر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف 20 جون سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ 18 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو دورہ انگلینڈ کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ روہت شرما کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سلیکٹرز نے شبھمن گل کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا ہے جب کہ رشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اس دورے کے لیے 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس میں کرون نائر بھی شامل ہیں۔ وہ تقریباً آٹھ سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
کرون نائر نے آخری بار ہندوستانی ٹیم کے لیے 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف دھرم شالہ میں ٹیسٹ کھیلا تھا۔ اب تک وہ 6 ٹیسٹ میچوں میں 374 رن بنا چکے ہیں جس میں ان کی اوسط 62.3 رہی ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ نائر سابق لیجنڈ ویریندر سہواگ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز ہیں۔
گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ واپسی کی
گذشتہ2023-24 گھریلو سیزن میں، کرون نائر نے کرناٹک چھوڑ کر ودربھ کی ٹیم سے کھیلنا شروع کیا۔ اپنے ڈیبیو سیزن میں، انہوں نے 10 میچوں میں 690 رن بنائے، جبکہ 2024-25 رنجی ٹرافی سیزن میں، نائر نے 9 میچوں میں 863 رن بنائے اور ٹیم کو تیسرا رنجی خطاب جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اوسط 54 رہی۔
انہوں نے آئی پی ایل میں بھی واپسی کی،وائرل ہوئی تھی ان کی پوسٹ
اپنی گھریلو کارکردگی کی وجہ سے نائر نے تین سال بعد آئی پی ایل میں بھی واپسی کی۔ دریں اثنا، ان کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ - ”کرکٹ، برائے مہربانی مجھے دوسرا موقع دیں“- وائرل ہوئی، جس میں واپسی کے لیے ان کے عزم اور جذبے کا اظہار ہوا۔
ہندوستانی ٹیم میں منتخب ہونے سے پہلے نائر کو انگلینڈ لائنز کے خلاف ہندوستان اے ٹیم میں بھی جگہ دی گئی تھی۔
دورہ انگلینڈ کے لیے ہندوستانی ٹیم
شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر اور نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، ابھیمنیو ایشورن، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندرا جڈیجا، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن بی بی، شاردٹھاکر،جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ سنگھ، ارشدیپ سنگھ اور کلدیپ یادو۔
بھارت-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول
پہلا ٹیسٹ: 20-24 جون - ہیڈنگلے، لیڈز
دوسرا ٹیسٹ: 2-6 جولائی - ایجبسٹن، برمنگھم
تیسرا ٹیسٹ: 10-14 جولائی - لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ، لندن
چوتھا ٹیسٹ: 23-27 جولائی - اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر
پانچواں ٹیسٹ:31 اگست -04جولائی- کیننگٹن اوول، لندن
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد