دورہ انگلینڈ کے لیے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شبھمن گل کپتان مقرر
رشبھ پنت کو نائب کپتانی کی ذمہ داری دی گئی - سائی سدرشن اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں نئے چہرے ہیں ممبئی، 24 مئی (ہ س)۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ہفتہ کو 18 رکنی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم کی کپتانی شبھمن گل کو سونپی
دورہ انگلینڈ کے لیے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شبھمن گل کپتان مقرر


رشبھ پنت کو نائب کپتانی کی ذمہ داری دی گئی - سائی سدرشن اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں نئے چہرے ہیں

ممبئی، 24 مئی (ہ س)۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ہفتہ کو 18 رکنی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم کی کپتانی شبھمن گل کو سونپی گئی ہے جبکہ رشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ بطور کپتان اور نائب کپتان دونوں نوجوان کھلاڑیوں پر ٹیم کے تئیں بڑی ذمہ داری ہوگی۔

جہاں کرونا نائر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہیں آئی پی ایل 2025 میں بہترین کارکردگی کا صلہ سائی سدرشن کو دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو بھی پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاردول ٹھاکر کی بھی ٹیم میں واپسی ہورہی ہے جو ٹیم کے بولنگ اٹیک کو مزید مضبوط کریں گے۔

محمد سمیع ان فٹ

تاہم یہ اعلان اس وقت بھی بڑا جھٹکا لگا جب سلیکٹرز نے محمد سمیع کو میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر نااہل قرار دیتے ہوئے ٹیم سے ڈراپ کر دیا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ سلیکشن کمیٹی سمیع کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھی لیکن میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے مشورے کے بعد ایسا نہیں کیا۔

بمر ہ پورے پانچ میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس دوران اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے بارے میں بھی اہم معلومات موصول ہوئی ہیں۔ اجیت اگرکر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بمراہ پورے پانچ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ ان کے کھیلنے کا وقت چار یا تین میچوں تک محدود ہو سکتا ہے جس کا مکمل انحصار ان کی فٹنس اور انتظامی ٹیم کی نگرانی پر ہو گا۔

اگرکر نے کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر بات کی

اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر اجیت اگرکر نے کہا کہ کوہلی نے اپریل کے مہینے میں ان سے رابطہ کیا اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خواہش کا اظہار کیا۔ سلیکشن کمیٹی نے ان کی خواہش کا مکمل احترام کیا اور کوہلی کو اپنی خواہش کے مطابق فیصلہ لینے کی آزادی دی۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ہندوستانی ٹیم

شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر اور نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، ابھیمنیو ایسو رن، کرونا نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ دھرو جورل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ ،محمد سراج،پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ اور کلدیپ یادو۔

ٹیسٹ سیریز 20 جون سے شروع ہوگی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 20 جون سے ہو گا۔ اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 2 جولائی سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ 10 جولائی سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹیسٹ میچ بالترتیب اولڈ ٹریفورڈ اور کیننگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔

بھارت-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول

پہلا ٹیسٹ: 20-24 جون - ہیڈنگلے، لیڈز

دوسرا ٹیسٹ: 2-6 جولائی - ایجبسٹن، برمنگھم

تیسرا ٹیسٹ: 10-14 جولائی - لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ، لندن

چوتھا ٹیسٹ: 23-27 جولائی - اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

پانچواں ٹیسٹ: 31 جولائی تا 4 اگست - کیننگٹن اوول، لندن

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande