شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج شیئر بازار نے فلیٹ سطح پر ملی جلی شروعات کی تھی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری ش
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج شیئر بازار نے فلیٹ سطح پر ملی جلی شروعات کی تھی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری شروع ہو گئی جس کے باعث شیئر مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ درمیان میں منافع وصولی کی کوشش بھی ہوتی رہی، اس کے باوجود شیئر مارکیٹ میں تیزی رہی۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.79 فیصد اور نفٹی 0.85 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح دس بجے تک کے کاروبار کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ایٹرنل، گراسم انڈسٹریز، ٹرینٹ لمیٹڈ، انفوسس اور ایس بی آئی لائف انشورنس کے شیئر 2.70 فیصد سے لیکر 1.56 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف سن فارماسیوٹیکلز، ہنڈالکو انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر 3.23 فیصد سے لیکر 0.08 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,343 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,549 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں جبکہ 794 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 29 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کی وجہ سے صرف 1 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہا تھا۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 48 شیئر سبز نشان میں اور 2 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 54.99 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,197 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت ملنے کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں تیزی آگئی۔ مسلسل خریداری کی مدد سے انڈیکس 650 پوائنٹس سے زیادہ مضبوط ہو کر 81,625.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 642.39 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,594.38 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کے برعکس این ایس ای کے نفٹی نے آج 29.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,639.50 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت تیز ہوگئی۔ مسلسل خریداری کی مدد سے انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 24,826.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد ہونے والی معمولی فروخت کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں معمولی گراوٹ بھی آئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 209.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,819.30 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande