پاکستان سے ملحقہ پنجاب کے پانچ اضلاع میں اسکول نہیں کھلے، باقی میں پڑھائی شروع، جالندھر میں چار مشتبہ افراد نظر آئے
چنڈی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔ جنگ بندی کے بعد پنجاب میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریاست کے 23 میں سے 18 اضلاع میں پیر سے اسکول کھل گئے، جب کہ پاکستان کی سرحد سے متصل پانچ اضلاع میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ اب پنجاب کے سرحدی اضل
Schools not open in 5 distts of Punjab, classes started in rest


چنڈی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔ جنگ بندی کے بعد پنجاب میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریاست کے 23 میں سے 18 اضلاع میں پیر سے اسکول کھل گئے، جب کہ پاکستان کی سرحد سے متصل پانچ اضلاع میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔

اب پنجاب کے سرحدی اضلاع میں بھی حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ اس کے باوجود امرتسر، فیروز پور، ترن تارن، پٹھانکوٹ اور برنالہ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ گرداسپور ضلع کے بٹالہ، فیروز پور اور پٹھانکوٹ کے علاقوں میں اتوار کی رات بلیک آو¿ٹ کیا گیا۔

اتوار کی شام پنجاب کے جالندھر میں چار مشکوک افراد کو دیکھا گیا۔ چاروں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔ انہوں نے مندر کے ایک پجاری سے کھانا مانگا۔پجاری کو شک ہوا تو چاروں بھاگ گئے۔ اس کے بعد جالندھر میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت بینس نے کہا کہ ان اضلاع میں تمام اسکول اور کالج کھول دیے گئے ہیں جہاں ڈپٹی کمشنرز نے صورتحال معمول پر آنے کی اطلاع دی ہے۔ کچھ اضلاع سے حالات معمول پر آنے کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے،جس کی وجہ سے اسکول فی الحال بند ہیں۔ پیر کی شام دوبارہ اس کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande