مس ورلڈ کی حسیناؤں کی تلنگانہ کے ناگرجناساگر اور بدھاونم کی سیر
حیدرآباد, 12 مئی (ہ س)۔ مس ورلڈ 2024 کے عالمی مقابلہ میں حصہ لینے والی حسینائیں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع تاریخی مقام ناگرجنا ساگراوروہاں قائم بدھاونم پارک کادورہ کریں گی۔اس روحانی سفرکامقصد ہندوستان کی عظیم تہذیبی وفکری وراثت سے عالمی برادر
مس ورلڈ کی حسیناؤں کی تلنگانہ کے ناگرجناساگر اور بدھاونم کی سیر


حیدرآباد, 12 مئی (ہ س)۔

مس ورلڈ 2024 کے عالمی مقابلہ میں حصہ لینے والی حسینائیں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع تاریخی مقام ناگرجنا ساگراوروہاں قائم بدھاونم پارک کادورہ کریں گی۔اس روحانی سفرکامقصد ہندوستان کی عظیم تہذیبی وفکری وراثت سے عالمی برادری کوروشناس کرواناہے۔

بدھاونم ایک وسیع وعریض بدھ مت تھیم پارک ہے جودریائے کرشناکے کنارے ناگرجناساگرمیں واقع ہے۔یہاں گوتم بدھ کی حیات،ان کی تعلیمات اوربدھ مت کی عالمی توسیع کوفنِ تعمیر،مجسمہ سازی اوردستاویزی معلومات کے ذریعہ پیش کیاگیاہے۔ پارک میں اشوک چکر،جٹک کتھائیں، مہاتما بدھ کے مختلف زندگی کے مراحل اوردنیابھرکے بدھ مت مراکز کے ماڈلس شامل ہیں۔

اس دورہ کے ذریعہ مس ورلڈ کے امیدوارنہ صرف بدھ مت کی امن وآشتی کی تعلیمات سے متاثر ہوںگی بلکہ انہیں ہندوستان کے تہذیبی تنوع اورروحانی گہرائیوں کابراہِ راست مشاہدہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ یہ اقدام تلنگانہ کے سیاحت وثقافت کے فروغ کی کوششوں کاحصہ ہے تاکہ دنیاکو ریاست کے روحانی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے روشناس کروایا جا سکے۔ محکمہ سیاحت تلنگانہ اس روحانی سفر کا میزبان ہے، جس میں تمام مہمانوں کے لئے خاص رہنمائی، ثقافتی پروگرام اور مقامی فنون کے مظاہرے بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔تلنگانہ حکومت کے اعلیٰ عہدیدار ان کا استقبال کریں گے۔ اس طرح کے بین الاقوامی دورے نہ صرف سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کی قدیم روحانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مثبت پیغام بھی دیتے ہیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande