کانگریس کے قومی کنونشن کی تیاریاں زوروں پر
چلچلاتی گرمی کے پیش نظر 300 پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز کا انتظام احمد آباد، 3 اپریل (ہ س)۔ گجرات میں 64 سال بعد ہونے والے کانگریس کے کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کانگریس کا اجلاس 8 اور 9 اپریل کو احمد آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ اس میں کانگریس
کانگریس کے قومی کنونشن کی تیاریاں زوروں پر


چلچلاتی گرمی کے پیش نظر 300 پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز کا انتظام

احمد آباد، 3 اپریل (ہ س)۔

گجرات میں 64 سال بعد ہونے والے کانگریس کے کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کانگریس کا اجلاس 8 اور 9 اپریل کو احمد آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ اس میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ 8 اپریل کو احمد آباد میں سردار پٹیل میموریل میں ہوگی۔ 9 اپریل کو، کانگریس کا اجلاس سابرمتی ریور فرنٹ ایونٹ سینٹر کے تین بلاکس میں بڑے ایئر کنڈیشنڈ جرمن ڈوم میں منعقد ہوگا۔ سال 1961 میں بھاو نگر کے بعد اب گجرات میں کانگریس کا قومی کنونشن منعقد ہو رہا ہے۔

پارٹی کے ترجمان منیش دوشی کے مطابق، سی ڈبلیو سی کے ممبران بشمول راہل گاندھی، سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے 8 اپریل کو صبح 11 بجے شاہ باغ میں واقع سردار پٹیل میموریل میں ہونے والی سی ڈبلیو سی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ سردار میموریل کے گراو¿نڈ میں ایک خاص قسم کا اے سی گنبد تیار کیا گیا ہے۔ اس گنبد میں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ ہوگی۔ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میموریل کے سامنے واقع کھلے میدان میں ہوگی۔ اس کے بعد گاندھی آشرم میں ایک دعائیہ میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔سی ڈبلیو سی میٹنگ کے لیے سردار پٹیل میموریل میں واقع ہال میں ایک خاص قسم کا گنبد بنایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande