کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی خاتون متحدہ عرب امارات میں سڑک حادثے میں ہلاک
ابوظہبی، 03 اپریل (ہ س)۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی خاتون منگل کو متحدہ عرب امارات میں سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی 3 سالہ سجن بانو کی موت ہوگئی۔ وہ عید کے موقع پر العین میں چھٹیاں گزارنے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ کار میں واپس آرہی تھیں۔ ان کے د
کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی خاتون متحدہ عرب امارات میں سڑک حادثے میں ہلاک


ابوظہبی، 03 اپریل (ہ س)۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی خاتون منگل کو متحدہ عرب امارات میں سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی 3 سالہ سجن بانو کی موت ہوگئی۔ وہ عید کے موقع پر العین میں چھٹیاں گزارنے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ کار میں واپس آرہی تھیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ اپنے شوہر، چھوٹے بیٹے اور ایک بھتیجے کے ساتھ کار میں تھیں۔ ان کے بہنوئی نے بتایا کہ خاندان کے سات افراد مختلف کاروں میں سفر کر رہے تھے۔

گلف نیوز کے مطابق گھریلو خاتون سجن بانو سی کے شوہر ایک کمپنی میں سینئر منیجر ہیں۔ ان کے دونوں بیٹے متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئے اور پرورش پائی۔ بڑا بیٹا کیرالہ، انڈیا میں ڈاکٹر ہے۔ چھوٹا بیٹا دبئی میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande