آم کے درخت کی شاخ چلتی موٹر سائیکل پر گرنے سے ایک جاں بحق، دو زخمی
دمکا، 12 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے شکاری پاڑہ تھانہ علاقہ میں رام پورہاٹ مین روڈ این ایچ 114 اے پر چلتی موٹر سائیکل پر آم کے درخت کی شاخ گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دراصل موہلپہاڑی پوکھریا کے رہنے والے کملیش یادو اپنے
1 killed, 2 injured as branch of mango tree fell on bike


دمکا، 12 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے شکاری پاڑہ تھانہ علاقہ میں رام پورہاٹ مین روڈ این ایچ 114 اے پر چلتی موٹر سائیکل پر آم کے درخت کی شاخ گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

دراصل موہلپہاڑی پوکھریا کے رہنے والے کملیش یادو اپنے چچا گنگادھر یادو اور دوست سمیر گورائی کے ساتھ شکاری پاڑہ میں چائے کی دکان کھولنے جارہے تھے۔ جیسے ہی وہ دونوں کیسر گڑھ گاو¿ں کے قریب پہنچے تو آم کے درخت کی ایک بڑی شاخ ان پر گر گئی۔ حادثے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔ کملیش یادو (22) کو فوری طور پر پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال، دمکا لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

کملیش کے چچا اور دوست کو بہتر علاج کے لیے مغربی بنگال ریفر کر دیا گیا ہے۔ دوست سمیر گورائی رانیشور تھانہ علاقہ کے کڈما گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ یہاں آپ کو بتاتا چلوں کہڈڈمکا اور شکاری پاڑہ کے درمیان سڑک کے کنارے ایسے درجنوں درخت ہیں، جو پرانے اور سوکھ چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande