نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ راجیہ سبھا میں قانون سازی کے کام کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو لنچ بریک نہیں ہوگا۔ یہ جانکاری آج ایوان میں اسپیکر جگدیپ دھنکھڑنے دی۔آج شام بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کے بعد چیئرمین نے ایوان کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کیا کہ لوک سبھا میں پاس ہونے والے امیگریشن بل پر 5 گھنٹے بحث کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد وقف ترمیمی بل 2025 اور مسلم وقف منسوخی بل 2024 پر 8 گھنٹے تک بحث کی جائے گی۔ اس کے پیش نظر 2 اور 3 اپریل کو راجیہ سبھا میں لنچ بریک نہیں ہوگا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais