عمران ہاشمی کو حال ہی میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ ویب سیریز 'شو ٹائم' میں دیکھا گیا، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ یہ سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دستیاب ہے۔ آنے والے دنوں میں عمران 'گراؤنڈ زیرو' سمیت کئی دلچسپ فلموں میں نظر آئیں گے۔ اب بالآخر 'گراؤنڈ زیرو' سے عمران ہاشمی کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
'گراؤنڈ زیرو' کے پہلے پوسٹر میں عمران ہاشمی ہاتھ میں بندوق پکڑے نظر آ رہے ہیں۔ ان کا زبردست انداز سامعین میں کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم میں عمران ڈپٹی کمانڈنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عمران ہاشمی گراؤنڈ زیرو میں بی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ نریندر ناتھ دوبے کے کردار میں نظر آئیں گے، جو دو سال تک ملک کی سلامتی کے لیے ایک بڑے خطرے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سچے واقعات سے متاثر یہ فلم زبردست ایکشن اور جذباتی کہانی کا دھماکہ خیز امتزاج لاتی ہے۔
ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ہدایت کاری کی ذمہ داری تیجس دیوسکر نے سنبھالی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ 'گراؤنڈ زیرو' 25 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ سائی تامہنکر بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد