سونو سود نے حادثے میں زخمی ہوئی اپنی اہلیہ کی صحت کی اپڈیٹ فراہم کی
اداکار سونو سود کی اہلیہ سونالی سود 24 مارچ کی رات ممبئی ناگپور ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔ ان کی کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ سونالی اپنی بہن اور بھتیجے کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھیں اور ان کا بھتیجا گاڑی چلا رہا تھا۔ حادثے میں زخم
Sonu Sood gave health update of wife injured in accident


اداکار سونو سود کی اہلیہ سونالی سود 24 مارچ کی رات ممبئی ناگپور ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔ ان کی کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ سونالی اپنی بہن اور بھتیجے کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھیں اور ان کا بھتیجا گاڑی چلا رہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو ناگپور کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے مطابق سونالی سود کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ دریں اثنا، بدھ کو سونو سود نے اپنی بیوی کی صحت کی حالت کے بارے میں اپڈیٹ دی ۔

سونو سود نے اپنی اہلیہ سونالی سود کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد مداحوں کی دعاو¿ں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سونو نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”دعاو¿ں میں بے پناہ طاقت ہے اور ہم نے اسے ایک بار پھر محسوس کیا ہے۔ آپ کی تمام دعاو¿ں اور دلی پیغامات کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہم آپ کی تعریف کرتے ہیں۔ سونالی اور خاندان کے دیگر دو افراد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ آپ کی محبت اور مہربانی کے لیے ہمیشہ شکرگزار ہیں۔ - سونو سود اور خاندان۔“

حادثہ پیر کی رات 10:30 بجے پیش آیا۔ حادثے میں سونالی، ان کی بہن اور بھتیجا زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سونالی اور ان کی بہن سنیتا کی حالت میں بہتری آئی ہے لیکن وہ اب بھی اسپتال میں ہیں اور ان کے بھتیجے کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande